کوئٹہ: صوبائی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے صوبے میں 80 فیصد پشتون اور بلوچ غربت کے شکار ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے میں امن وامان کی بہتری اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں امن و سماج دشمن عناصر کیخلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعلیٰ کے جگر گوشے کو بھی شہید کیا گیا صوبے سے دہشتگردی جیسی ناسور کے خاتمے کیلئے عوام متحد ہوچکے ہیں