کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سرداریارمحمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات اور ماضی کی پانچ انسرجنسی کی وجوہات کا جائزہ لیکر مقامی سطح پر ہونے والی ناانصافیوں کے تدارک اور عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا ،امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے لیے بہتر منیجمنٹ کے ساتھ ان روٹ کاز تک پہنچنا ہوگا جو حالات کی خرابی کا باعث بن رہے ہیں