کوئٹہ: دھماکے میں 5 پولیس اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر بم حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ نیو سریاب کی حدود نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر قاسم لائن کے قریب بلوچستان پولیس کے ریپڈ رسپانس گروپ (آر آر جی ) کی دو گاڑیوں کو اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا گیا



نوازشریف کے بھائی اور سپاہی ہیں حکومت کیخلاف سازش برداشت نہیں، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم کے بھائی اور سپاہی ہیں اور کسی بھی صورت حکومت کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عوام کو احتساب کا حق اور اختیار حاصل ہے ، اگرہم نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے تو ہم عوام کے سامنے سرخرو ہونگے



بلوچ اور سندھی اقوام کو حقوق کیلئے ملکر جدوجہد کرنی چاہئے ،خلیل بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی این ایم کے چیئرمین خلیل بلوچ نے جی ایم سید کی 21ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک آڈیوپیغام میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ آج آپ سے مخاطب ہونے کاشرف مجھے ملِا مجھے اورزیادہ خوشی ہوتی اگرمیں اس اہم تقریب میں آپ کے درمیان موجودہو تا



پاناما لیکس معاملہ، وزیراعظم پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے: حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


لاہور : نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں موقف پیش کریں گے۔ ہم نے بھی وزیراعظم کو شفاف تحقیقات کا مشورہ دیا ہے کیونکہ جس نے بھی کرپشن کی سزا ملنی چاہیے۔



خضدار ایف سی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ایک گرفتار ،حب سے مزید اسلحہ برآمد کر لیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: خضدار میں ایف سی نے فائرنگ کے تبادلے میں بدزمانہ دہشتگرد کو ہلاک جبکہ اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ حب میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے کالعدم تنظیم کے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔



گوادر ،فائبر آپٹک کے 8 مزدور اغواء چھ رہا ،لہڑی میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادر کے علاقے اورماڑہ میں نامعلوم افراد نے فائپر آپٹک بچھانے والے آٹھ مزدوروں کو اغواء کرلیا۔ چھ مغویوں کر بعد ازاں رہائی مل گئی۔ دو مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ سے تقریبا ساٹھ کلو میٹر دور کوسٹل ہائی وے پر بوزی ٹاپ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائپر آپٹک بچھانے والے مزدوروں پر حملہ کردیا۔



بلوچستان سے پہلی کمیشنڈ نیول خاتون افسر

| وقتِ اشاعت :  


جس وقت انہوں نے پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کی تو لیفٹننٹ ذکیہ جمالی کو اپنے کیرئیر کی سمت کے حوالے سے کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوا تھا، صوبہ بلوچستان کی واحد خاتون کمیشن نیول آفیسر کی حیثیت سے پاکستانی بحریہ کے اعلیٰ طبقے میں شمولیت کے امکانات ایک ایسی نوجوان لڑکی کے لیے دور دراز کا خواب لگتا تھا جو بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں پلی بڑھی ہو۔ یفٹننٹ ذکیہ جمالی کے لیے یہ بچپن کا خواب تھا جس کی تعبیر سامنے آگئی کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی مسلح افواج کی دلدادہ تھیں، وہ یاد کرتی ہیں “



کا لعد م تنظیم کے کما نڈ ر سمیت لیا ری گینگ وار کے 5سہو لت کار گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حب میں پولیس نے لیاری کینگ وار غفار ذکری گروپ کے چار سہولت کاروں اور بھتہ خوری میں ملوث کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے ایک کارندے سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی لسبیلہ بشیر بروہی نے حب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا



نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان سے 12 ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں ،سیکرٹری داخلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مفاہمتی پالیسی کے تحت اب تک ایک ہزار 85 فراریوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جن میں درجن سے زائد اہم کمانڈر بھی شامل ہیں ۔