صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔



وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر کی زیر صدارت اجلاس،اینٹی سمگلنگ اور اینٹی نارکوٹکس کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کی مشترکہ زیر صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس (ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس) کا 21 واں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس گزشتہ ڈیڑھ سال سے باقاعدگی سے ہو رہی ہے جو صوبے میں امن و استحکام کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے۔



مگسی اور بھوتانی قبائل کے درمیان قبائلی جھڑپ فائرنگ کے نتیجے میں چیئرمین پنجک میر آصف مگسی جاں بحق، خواتین اور بچے سمیت 3 افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی:جھل مگسی کے علاقے میں مگسی اور بھوتانی قبیلے کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چیئرمین پنجک میر آصف مگسی جاں بحق جبکہ خواتین اوربچے سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پنجک میں مگسی اور بھوتانی قبیلے کے درمیان ہفتہ کی صبح اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا



ضلع کیچ کے سلال ہوت نے برطانیہ سے کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


برطانیہ: برطانیہ میں زیرِ تربیت پائلٹ، بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے فقیر محمد ہوت کے صاحبزادے اور ڈاکٹر حیدر سنگھور بلوچ کے نواسے سلال ہوت نے کامیابی کے ساتھ کمرشل پائلٹ لائسنس (CPL) حاصل کرلیا۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر اہلِ خانہ، دوست احباب اور سماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔



گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،2 فروری سے انسداد پولیو مہم کا آغازہوگا،کوآرڈینیٹر ای او سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں سال 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری سے شروع ہوگی۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے حکام کے مطابق 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے بھر میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے تمام اضلاع میں تیاریاں جاری ہیں۔



جماعت اسلامی صوبے میں مرحلہ وار نئے تعلیمی ادارے قائم کریگی، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  جماعت اسلامی بلوچستان کے زیرِ اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کے نظام کو مزید منظم، موثر اور معیاری بنانے کے لیے ایک اہم مشترکہ اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کی۔