کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت افراد باہم معذور کی معاونت سے متعلق ’’کمک سپورٹ فنڈ‘‘ کی صوبائی کونسل کا دوسرا اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ افراد باہم معذور کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران بھی خصوصی طور پر مدعو تھے