بلوچستان اسمبلی اجلاس: رکن اصغر علی ترین کی جانب سے بلوچستان کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی قرارداد پیش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: رکن اسمبلی اصغر علی ترین کی جانب سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے لیے قرارداد پیش کردی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا اور وسائل سے مالامال صوبہ ہونے کے باوجود مسائل کی وجہ سے متاثرہ اور پسماندہ صوبہ ہے۔



بلوچستان کے اخبارات کم پڑھے جاتے ہیں، حکومت نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی لا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں شائع ہونے والے اخبارات کو بہت کم لوگ پڑھتے ہیں، اس لیے حکومت نئی پالیسی ترتیب دے رہی ہے اور ڈیجیٹل میڈیا کی طرف بڑھ رہی ہے۔



وزیراعلیٰ بلوچستان سے رومینا خورشید عالم کی ملاقات، بلوچستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اور پہلے موسمیاتی فنڈ کے قیام پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینا خورشید عالم کی ملاقات میں بلوچستان کو درپیش موسمیاتی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وفاق اور صوبے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔



بلوچستان میں تشدد، دہشتگردی فساد فی الارض ہے، فتویٰ جاری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پاکستان کے جید علماء کرام نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایک اہم اور متفقہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کے قتل کو غیر اسلامی اور “فساد فی الارض” قرار دیا گیا ہے۔



پرنس موسیٰ جان کے فارم ہاؤس پر توڑ پھوڑ،بی این پی کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان کے فام ہاؤس قلات میں مسلح افراد نے چادر چار دیواری کی پامالی اور فام ہاؤس میں توڑ پوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے اور قیمتی ایشیا ساتھ لے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا



کوئٹہ کو انتظامی بنیادوں پر چار اضلاع میں تقسیم کیا جائے، نصیب اللہ بازئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، شہری پھیلاؤ اور عوامی ضروریات کے پیشِ نظر یہ امر نہایت اہم ہو چکا ہے کہ شہر کے انتظامی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔



رواں سال کلین اینڈ گرین گوادر پر کام کریں گے، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے جی ڈی اے کی اولڈ ٹان بحالی منصوبہ کے تحت ملا کریم بخش وارڈ میں سیوریج،ڈرینیج اور گلیوں کی پختگی منصوبہ مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کے ہمراہ افتتاح کر دیا۔گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اولڈ ٹان بحالی منصوبے کے تحت ملا کریم بخش وارڈ میں سیوریج و ڈرینیج نظام،گلیوں کی پختگی، بحالی اور توسیع کے منصوبے کی تکمیل کے بعد آج رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمن خان نے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔



کوئٹہ کے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، سرکاری قبضہ قابل مذمت ہے، پشتونخوامیپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے مقامی عوام کی جدی پشتی زمینوں پر غیر قانونی الاٹمنٹ اور سرکاری قبضے کی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جدی پدری زمینوں کی الاٹمنٹ،غیر قانونی سیٹلمنٹ کو فوری منسوخ کرکے سرکاری قبضے کے ناروا عمل کو ترک کیا جائے اور عوام کی حق ملکیت وحق حاکمیت کو تسلیم کرکے انہیں حقوق دیئے جائیں۔