محکمہ صحت بلوچستان، انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ بگٹی: ہیلتھ آن وہیلز کے ذریعے ضلع ڈیرہ بگٹی میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے محکمہ صحت حکومت بلوچستان، انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کا مشترکہ اقدام اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی



عدالت نے حوران بلوچ کی درخواست پرپولیس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وائس فاربلوچ مسنگ پرسن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ نے حوران بلوچ کی 22اے کی درخواست پر ایک مرتبہ پھرپولیس کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔



2ووٹ کے بد لے 2000لو گو ں کی رہا ئی کے مطا لبے پر ابتک ایک بھی لا پتہ باز یا ب نہیںہو سکاہے ،سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیدھی سی بات ہے، میں کیوں ووٹ دوں گا جب بنیادی انسانی حقوق کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، لاپتہ افراد کا ذکر تو چھوڑیں۔



فنڈز کی فراہمی کے باوجود خضدارکراچی ،کوئٹہ چمن شاہراہوںکا کام سست روی کا شکار ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عدالت عالیہ بلوچستان کے جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور جناب جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل ڈویڑنل بنچ نے N25کراچی،خضدار، کوئٹہ -چمن روڈ کے مقدمہ کی سماعت کی جس میں مدعی الہیٰ بخش مینگل ایڈوکیٹ ، نجم الدین مینگل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نصرت بلوچ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل، دوست محمد مندو خیل ایڈوکیٹ حاضر تھے۔جبکہ وقاص انور، ممبر آئی آر سی اور محمد اقبال، اسسٹنٹ چیف اف پلاننگ کمیشن۔



جامعہ بلوچستان کے مالی و انتظامی بحران کے مستقل حل کیلئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران کے مستقل حل کیلئے تیسرے روز بدھ کو بھی جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے حصہ لیا ۔