صوبائی وزیرکا کوئلہ پھاٹک فلائی اوور کے اسٹیل چوری کرنے کے واقعہ کا نوٹس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کو فوری اور موثر کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔



کوئٹہ میں آج سے 3 روزہ بسنت میلہ منایا جائے گا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج سے 3 روزہ بسنت میلہ منایا جائے گا جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے اور کوئٹہ شہر میں بسنت کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی آج سے 15 فروری تک 3 روزہ بسنت میلہ شروع ہوگا۔



ابھینندن کو چائے، کلبھوشن کو خاندان سے ملاقات مگر عمران خان کی صحت پر خاموشی کیوں؟اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ابھینندن کو بہترین چائے پیش کی گئی۔ کلبھوشن یادیو کو اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ دونوں پاکستانی سرزمین پر گرفتار ہوئے اور ایجنٹ تھے۔



بعض عناصر آزادی کے نام پر پرچیاں تقسیم کرکے ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، یہ کوئی آزادی کی جدوجہد نہیں،سردار کھیتران

| وقتِ اشاعت :  


بارکھان:  صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران نے ضلع بارکھان کے علاقہ بغاو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں عوام کو درپیش مسائل براہِ راست سنے گئے۔



بلوچستان میں خواتین کے لیے محفوظ اور منصفانہ معاشرہ ناگزیر، پولیس و عدلیہ میں مؤثر شمولیت پر زور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خواتین کے لیے ایک محفوظ اور منصفانہ ماحول کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عورت فائونڈیشن اور یو این وومن کے جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا موضوع پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن میں خواتین کی شمولیت، خواتین کے لیے محفوظ معاشرہ اور انصاف کی فراہمی تھا۔



سی پیک ٹو کے تحت او آئی سی ممالک کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں: وفاقی وزیر مواصلات

| وقتِ اشاعت :  


استنبول میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے  او آئی سی ٹرانسپورٹ وزراء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کی مثالی ترقی اور صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ زمینی رابطے اب محض انتخاب نہیں بلکہ ناگزیر ضرورت ہیں،  اقتصادی اور ڈیجیٹل رابطہ خوشحالی اور استحکام کا بنیادی محرک ہے۔



ضلع شیرانی کو ختم کرنے کا تاثر بے بنیاد ہے حکومت نے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شیرانی کو ختم کرنے سے متعلق تاثر بے بنیاد ہے اور حکومت نے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع شیرانی کی حیثیت برقرار ہے اور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔



بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات ماضی سے مثالی رہے ہیں، ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے بی این پی کے رہنماءساجد ترین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کا مثالی تعلقات کا سلسلہ آج سے نہیں بلکہ سابق وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے دور سے چلا آرہا ہے