تربت یونیورسٹی انتظامیہ بلوچ کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتی ہے، بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  بی ایس او پجار تربت زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے تربت یونیورسٹی کے کرپٹ وائس چانسلر، کرپٹ پرو وائس چانسلر اور رجسٹرار ریاستی ہتھکنڈے استعمال کرکے بلوچ کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں



بلوچستان کو ایک ایس ایچ اونے ٹھیک کرنا ہے تو 22سال سے ٹھیک کر لیتا، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ ریاست کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہ تمام چیزیں روز بروز فیڈریشن اور بلوچ نوجوانوں کے اندر گیپ بٹ رہا ہے اس کی بنیاد ہم 75 سالوں میں 76 سالوں میں ڈھونڈنے کی بجائے اس کو ابھی سے ہم بیچ لیتے ہیں عوام جن لوگوں کو ووٹ دیا ہے لیکن اس کا رزلٹ کسی اور کوجاتا ہے



دین محمد مری، دل جان کی جبری گمشدگی کی تفصیلات کمیشن کو فراہم کریں گے، نصراللہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ دین محمد مری اور دل جان کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے لواحقین نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی دین محمد مری کے اہلخانہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ دین محمد مری ولد مراد خان کو فورسز نے رواں سال 24 اگست کو انکے گھر واقع نیو کاہان ہزار گنجی کوئٹہ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور دل جان کے لواحقین نے کہا



مکمل ہونے والے منصوبوں کو مشتہر کرنا حکومت کا کارنامہ ہے، علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ مالی سال 2023- 24 کے تمام مکمل ہونے والے منصوبوں کو اخبارات میں مشتہر کرنا موجودہ حکومت کا ایک عظیم کارنامہ ہے جس کا سہراہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سر جاتا ہے



حکومت متاثرین کی امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، حکومت، ریلیف کے نام پر متاثریں کو دو کلو آٹا، چینی، دال اور چاول دیئے جارہے ہیں، اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر اظہار خیال کے دوران اسمبلی مچھلی بازار بن گئی حکومت اور اپوزیشن ارکان بیک وقت بولتے رہے، اپوزیشن کا اجلاس سے واک، احتجاج پر سیلاب کی صورتحال پر ایوان میں بحث کی گئی۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 30منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 3ہزاراساتذہ، طلباء اور صحافیوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیاہے ایسا کیوں کیاگیاہے،فورتھ شیڈول اینٹی اسٹیٹ ہے۔صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حالت جنگ ہے



عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی نے کہاہے کہ عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے،ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد اپنی صلاحیتوں کا مثبت استعمال کریں،چمن کودرپیش بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چمن کے ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی نے کہا



پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والا 3کا ٹولہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والا 3کا ٹولہ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے اپنے حلقہ انتخاب کیلئے ملنے والے 50کروڑ روپے انہیں واپس کرنے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ وہ یہ رقم بھی اپنے کسی ذاتی دوست کو دیدیں۔



جامعہ بلوچستان کے مالی و انتظامی بحران، تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی پر تشویش ہے، اکیڈمک اسٹاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کی کابینہ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس 2 ستمبر 2024 بروز سوموار کو زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی سمیت پروفیسر ارسلان شاہ، ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی، ڈاکٹر سعید احمد ایسوٹ، میڈم زارا ملغانی، پروفیسر ہاشم جان کھوسو، ڈاکٹر کامران تاج اور پروفیسر مسعود مندوخیل نے شرکت کی۔



خضدار، تنخواہیں بحال نہ کی گئی تو سروسز سے بائیکاٹ کرینگے ،ینگ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر ادریس بلوچ اور پروفیسر ڈاکٹر نوید بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر طارق حسین،پروفیسرڈاکٹر بدل خان اور پروفیسر ڈاکٹرسنیل کمار نے کہا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج سمیت بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجوں کو بند کرنے کی شعوری کوشش کی جا رہی ہے،