وزیراعظم شہباز شریف آج وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کریں گے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام کا آج کوئٹہ کا دورہ متوقع ہے ۔



بول ٹی وی کوئٹہ بیورو کی بندش کے خلاف کوئٹہ میں صحافیوں کااحتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی کال پر کوئٹہ میں صحافیوں نے پریس کلب کے باہربول ٹی وی کوئٹہ بیورو کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بول ٹی وی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



بلوچستان رواں سال کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 224 ارب روپے جاری کئے گئے، رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے رواںمالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران پی ایس ڈی پی میں شامل 6ہزار 8سو سے زائد اسکیمات کے لئے مختص 224ارب روپے سے زائد رقم کا 58 فیصد جاری جبکہ 39فیصد رقم خرچ ہوسکی۔



پشتونوں کو ملک کے حوالے کردو، 20 سال میں ایشیئن ٹائیگر بنا دوں گا، محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے نجی ٹی وی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے پاس وقت انتہائی کم ہے، ہم پشتونوں کو جنہیں آپ غدار کہتے ہیں ہمارے حوالے کردو بیس سال میں ہم اسے ایشیئن ٹائیگر نہ بنادیں میں سیاست چھوڑ دونگا، ہماری آبادی پنجاب کے ایک ضلع کے برابر ہے،ایک ضلع کے برابر آبادی والے لوگوں کو آپ 75سال میں نہیں سنبھال سکے کیا یہ آپ کی نااہلی نہیں ہے؟ اگر آپ فوجی، بیوروکریٹ ہے تو یہ آپ کی نااہلی ہے، اگر عمران خان آج بھی کہہ دے کہ شہباز شریف میرا یار، سپیکر میرا کلاس فیلو ہے تین سال میں اس کو نہیں چھیڑتا تو نہ بشرا بی بی پہ کیس ہوگا نہ عمران خان پر کیس ہوگا بلکہ شہزادے کی طرح نکل آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، سپیکر اور تمام حکومتی عہدیداران کو اپنی بیویاں،بہنیں، مائیں یہ نہیں کہتی کہ تم لوگ ہارے ہوئے لوگ ہو تو پھر کیوں کرسیوں پر براجمان ہو۔ ان سب نے انتخابات ہارے ہیں اور عمران خان جیت چکے ہیں لیکن وہ عمران خان کے خلاف جھوٹے کیسز بنارہے ہیں



پاکستان کے نظریاتی تشخص کو توڑنے کیلئے انڈین ایجنسی ‘را’نے بلوچیت کے نام پر بلوچستان میں کرائے کے قاتلوں کو فعال کر رکھا ہے، شفیق مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین اور کسی بھی قوم سے تعلق نہیں بلوچستان میں بڑھتے ہوئے سانحات قابل مذمت ہیں اسلام اور پاکستان کے دشمن ناسور بن چکے ہیں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،قلات کے علاقے منگچر میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔



منگچر واقعات افسوسناک ہیں تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، علی مردان ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے قلات کے علاقے منگچر میں تخریب کاری کے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابل افسوس عمل قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع اور املاک کی تباہی درحقیقت عوام کا نقصان ہے، اور ایسے واقعات کسی بھی طرح مذہبی یا بلوچستان کی عظیم روایات کے شایانِ شان نہیں ہیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تشدد سے کوئی بھی حقوق حاصل نہیں کیے جا سکتے بلکہ اس سے صرف معاشرے میں انتشار اور مزید مشکلات جنم لیتی ہیں۔3