افغانستان:طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں جرائم کی روک تھام کیلئے سخت سزاؤں پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ طالبان نے ہرات میں چارمبینہ اغوا کاروں کو لٹکا دیا ہے۔افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق چارمبینہ ملزمان کو طالبان نے ایک مقابلے میں مارا اور لاشیں مختلف عوامی مقامات پر لٹکائی گئی تھیں۔



افغانستان میں فضائی حملوں کیلئے طالبان کو بتانا ضروری نہیں، امریکی محکمہ دفاع

| وقتِ اشاعت :  


ترجمان امریکی محکمہ دفاع جان کربی نے کہا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطے میں ہیں۔ دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں میں آگے بھی کوئی رکاوٹ نہ ہونےکی توقع ہے۔



امریکی محکمہ خزانہ نے طالبان کے ساتھ مخصوص لین دین کی اجازت دے دی

| وقتِ اشاعت :  


جہاں طالبان افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جاری انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی عطیہ دہندگان سے مالی امداد کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی حکومت، این جی اوز اور بعض بین الاقوامی تنظیموں کو، جن میں اقوام متحدہ شامل ہے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ لین دین دین کی اجازت دے دی تاکہ انسانی سرگرمیوں کے لیے ضروری لین دین کیا جاسکے۔



سعودی عرب سے مذاکرات میں سنجیدہ پیش رفت ہوئی، ایران

| وقتِ اشاعت :  


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب نے خلیج کی سلامتی کے معاملے پرمذاکرات میں سنجیدہ پیش رفت کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران میں عراقی دارالحکومت بغداد میں سعودی حکومت کے ساتھ  بات چیت کے کئی ادوارہوئے ہیں۔ جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔



امریکا کی اسرائیلی آئرن ڈوم میزائل سسٹم کیلیے ایک ارب ڈالر کی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اسرائیل کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم جدید بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے سے متعلق متنازع بل کی منظوری دیدی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے 420 ارکان نے بل کے حق میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 2 ارکان غیر حاضر رہے، بل منظوری کے بعد سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔



سخت سزائیں دی جائیں گی، سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے کا دور لوٹ آئے گا: طالبان

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان کے بانی رہنماؤں میں سے ایک ملا نور الدین ترابی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر جرائم پر سزائے موت  اور  ہاتھ کاٹنے کی سزا کا دور لوٹ آئے گا تاہم ممکن ہے اس بار سزائیں سر عام نہ دی جائیں۔امریکی خبر رساں ادارے (اے پی) کو کابل میں دیے گئے انٹرویو میں ملا نور الدین ترابی نے ماضی میں طالبان کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں پر تنقید کو رد کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے نئے حکمرانوں کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی  ہمیں نہیں بتائے گا کہ ہمارے قوانین کیا ہونے چاہئیں، ہم اسلام پر عمل کریں گے اور قرآن کی رو سے اپنے قوانین بنائیں گے۔



مقبوضہ کشمیر: بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4 نوجوان شہید

| وقتِ اشاعت :  


سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حسب روایت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار بے گناہ کشمیر نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی چنار کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے اڑی میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ہے۔