بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کیے گئے مظالم نے ان کا پیچھا امریکا میں بھی نہ چھوڑا، مودی امریکا کیا گئے ان پر مشکلوں کے پہاڑ ٹوٹ گئے، کبھی بھارتی وزیراعظم کے خلاف امریکی عدالت نے سمن جاری کردیا تو اب واشنگٹن آمد پر سکھ مظاہرین کا احتجاج شروع کر دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین نے طالبان پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں مشترکہ اور جامع حکومت بنائی جائے۔سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، سلامتی کونسل افغانستان میں آسان اور بلا تفریق انسانی امداد کی ترسیل چاہتی ہے۔
طالبان حکومت اس وقت عالمی برادری سے اپنے آپ کو تسلیم کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جرمنی نے اس کے لیے بعض اہم شرائط رکھی ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ اگر طالبان حکومت کو بین الاقومی برادری سے تعلقات قائم کرنے ہیں تو اس کے لیے انہیں پہلے بعض شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔
ویلنیوس: یورپی ملک لیتھوانیا کے محکمہ دفاع نے عوام سے چینی ساختہ موبائل فون پھینکنے اور نئے فون نہ خریدنے کی ہدایات جاری کردیں۔ لیتھوانیا کی وزارت دفاع نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ اپنے چینی ساختہ موبائل فون پھینک دیں اور نئے چینی فون خریدنے سے باز رہیں۔
بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ افغانستان پرعائد معاشی پابندیوں کو فوراً ختم ہونا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے متعلق ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 70 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی ) کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے بدھ کو اپنی فضائی کوالٹی کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی اب انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے ، جس کی وجہ سے سالانہ 70 لاکھ افراد کی قبل از وقت اموات ہوتی ہیں۔
بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا۔پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کر دیا۔
آسٹریلیا کے ساتھ آبدوز معاہدے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پہلی بار امریکا اور فرانس کے صدور کے درمیان رابطہ ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں آبدوز معاہدے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے سے متاثر ہو کر اپنے ملک میں درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گے۔