یورپی یونین نے افغانستان کے لیے امداد کی مد میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کر دی۔یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیر لیین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین افغانستان کے لوگوں کے ساتھ ہے، یورپی یونین کی انسانی بنیادوں پر امداد کی ایک فلائٹ ہنگامی امداد لے کر کابل پہنچ گئی ہے جبکہ مزید امداد جلد افغانستان پہنچے گی۔
دوحہ میں طالبان کے سیاستی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ سابق کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔ٹوئٹر پر سہیل شاہین کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا اور ان کے پاس حکومت چلانے کے کوئی اختیارات نہیں ہیں۔
جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جیل میں گینگ وار گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوؤں سے حملہ کیا تھا جس میں متعدد قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
امریکی جنرل مارک ملی نے افغانستان میں جنگ کو ’سٹریٹجک ناکامی‘ قرار دے کر امریکی شکست کا اعتراف کر لیا ہے امریکہ کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے مسلح افواج کے سامنے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں 20 سالہ طویل جنگ ہار گیا ہے۔
تفتان : پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں آذربائیجان ،ترکی سے 4 کنٹینرز پر مشتمل قافلہ تفتان بارڈر پہنچ گیا جہاں پاکستانی حکام نے انکا استقبال کیا کسٹم حکام کے مطابق 4 کنٹینرز پر مشتمل قافلہ ترکی،آذربائیجان سے تفتان بارڈر پہنچے دو کنٹینرز میں این ایل سی کے ذریعے ٹائر لوڈ کرکے روانہ کر دیا باقی دو کنٹینرز ابھی تک ادھری ہے
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 35 لاکھ 94 ہزار 737 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 79 ہزار 748 ہو چکی ہیں۔
امریکا نے آواز کی رفتار سے پانچ گُنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق 2013ء کے بعد سے اس طرح کے کسی ہتھیار کا یہ اولین تجربہ ہے۔امریکا کی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس میزائل کا تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔امریکہ آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرنے کی اہلیت کے حامل ایسے نئے میزائل نظام پر کام کر رہا ہے جو رفتار اور خفیہ رہنے کی صلاحیت اور دشمن کو حیران کر سکتا ہے۔
دنئی دلی: انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق، مودی کا بھارت انتہا پسند ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے۔ اب انتہا پسند ہندو رہنما سنت پرم ہنس اچاریہ نے بھارت کو ہندو ریاست قرار دینے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور اپنی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ بھارت کو ہندو ریاست کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں 2 اکتوبر کو جل سمادھی ہوگی۔
کابل: طالبان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون پروازیں بند کرے ورنہ اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکی انخلا کے باوجود بدستور اس کی ڈرون پروازیں جاری ہیں جو نہ صرف تمام بین الاقوامی حقوق اور قوانین بلکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان سے کیے گئے وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔