
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب نے خلیج کی سلامتی کے معاملے پرمذاکرات میں سنجیدہ پیش رفت کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران میں عراقی دارالحکومت بغداد میں سعودی حکومت کے ساتھ بات چیت کے کئی ادوارہوئے ہیں۔ جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اسرائیل کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم جدید بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے سے متعلق متنازع بل کی منظوری دیدی گئی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے 420 ارکان نے بل کے حق میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 2 ارکان غیر حاضر رہے، بل منظوری کے بعد سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
وزیراعظم پاکستان عمران خان آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔نیویارک میں جاری جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان ورچوئل خطاب کریں گے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغان طالبان کے بانی رہنماؤں میں سے ایک ملا نور الدین ترابی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر جرائم پر سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے کی سزا کا دور لوٹ آئے گا تاہم ممکن ہے اس بار سزائیں سر عام نہ دی جائیں۔امریکی خبر رساں ادارے (اے پی) کو کابل میں دیے گئے انٹرویو میں ملا نور الدین ترابی نے ماضی میں طالبان کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں پر تنقید کو رد کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے نئے حکمرانوں کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں نہیں بتائے گا کہ ہمارے قوانین کیا ہونے چاہئیں، ہم اسلام پر عمل کریں گے اور قرآن کی رو سے اپنے قوانین بنائیں گے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حسب روایت ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار بے گناہ کشمیر نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی چنار کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے اڑی میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کیے گئے مظالم نے ان کا پیچھا امریکا میں بھی نہ چھوڑا، مودی امریکا کیا گئے ان پر مشکلوں کے پہاڑ ٹوٹ گئے، کبھی بھارتی وزیراعظم کے خلاف امریکی عدالت نے سمن جاری کردیا تو اب واشنگٹن آمد پر سکھ مظاہرین کا احتجاج شروع کر دیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین نے طالبان پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں مشترکہ اور جامع حکومت بنائی جائے۔سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، سلامتی کونسل افغانستان میں آسان اور بلا تفریق انسانی امداد کی ترسیل چاہتی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
طالبان حکومت اس وقت عالمی برادری سے اپنے آپ کو تسلیم کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جرمنی نے اس کے لیے بعض اہم شرائط رکھی ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ اگر طالبان حکومت کو بین الاقومی برادری سے تعلقات قائم کرنے ہیں تو اس کے لیے انہیں پہلے بعض شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ویلنیوس: یورپی ملک لیتھوانیا کے محکمہ دفاع نے عوام سے چینی ساختہ موبائل فون پھینکنے اور نئے فون نہ خریدنے کی ہدایات جاری کردیں۔ لیتھوانیا کی وزارت دفاع نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ اپنے چینی ساختہ موبائل فون پھینک دیں اور نئے چینی فون خریدنے سے باز رہیں۔