بش، اوباما اور بل کلنٹن افغان تارکین وطن کی مددکرنے پر متحد

| وقتِ اشاعت :  


تین سابق امریکی صدور  باراک اوباما، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش نے امریکا آنے والے افغان تارکین وطن کی مدد کیلئے بنائے گئے گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔سی این این کے مطابق ویلکم ڈاٹ یو ایس کے نام سے قائم کئے گئے مشاورتی گروپوں کے اتحاد میں سابق امریکی صدور اور ان کی بیویاں بھی خدمات سرانجام دیں گی۔



القاعدہ کا خطرہ بڑھ رہا ہے: ڈپٹی ڈائریکٹر CIA

| وقتِ اشاعت :  


ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویڈ کوہن نے امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اسکاٹ بیریئر کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ آئندہ چند سالوں میں ایک اور حملے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔



دہشت گردی کاخطرہ افغانستان کے بجائے یمن اور عراق سے زیادہ ہے :امریکا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا ہے کہ افغانستان اب بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا۔امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے سالانہ انٹیلی جنس اور نیشنل سکیورٹی سمٹ میں شرکت کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی اب افغانستان میں ’دہشت گرد تنظیموں کی ممکنہ تشکیل نو‘ پر نظر رکھ رہی ہے۔  



سوڈان میں تیز بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 84 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


سوڈان میں تیز بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 84 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ملک کی گیارہ ریاستوں میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، ساڑھے 8ہزار مکانات تباہ جبکہ 27ہزار سے زائد کو نقصان پہنچا۔



پاک امریکہ تعلقات کو تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئے، پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ میں متعین سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ماضی سے سبق سیکھیں۔معروف امریکی اخبار دی واشنگٹن ڈپلومیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے 9/11 کے تناظر میں پاک -امریکہ دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔



وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے، امریکا

| وقتِ اشاعت :  

usa kahrja america

امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے امریکی کانگریس کے سامنے پالیسی بیان میں بتایا کہ افغانستان کےمستقبل پر پاکستان سے تعلقات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا اس معاملے کوبھی دیکھ رہے ہیں۔



اقوام متحدہ کا افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے 60 کروڑ ڈالر کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ جنیوا میں ایک امدادی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر سے زائد اکٹھا کیا جا سکے۔



یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین صورتحال کا جائزہ لینے کابل پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بے گھر افراد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں۔یو این ہائی کمشنر  فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے امدادی کی ضرورت ہے، 35 لاکھ بےگھرافراد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔