آج افغانستان میں ہماری 20 سالہ موجودگی ختم ہوگئی، امریکی صدر

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا، کہا کہ اپنے کمانڈرز اور ان کے ماتحت کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جوبائیڈن نے کہا کہ گزشتہ 17دنوں میں امریکی فوج نے تاریخی ہوائی آپریشن کیا، آج افغانستان میں ہماری 20 سالہ موجودگی ختم ہوگئی۔



امریکہ اور دنیا کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، طالبان

| وقتِ اشاعت :  


کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد امریکی فوج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ پہنچ گئے اور پورے افغانستان کو فتح پر مبارک باد دی۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان عوام سے کہا کہ پورے افغانستان کو مبارک ہو، یہ ہماری فتح ہے۔



تشویشناک میوٹیشنز والی کورونا کی نئی قسم دریافت

| وقتِ اشاعت :  


لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم نے نہ صرف دنیا کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بلکہ اس نے سائنسدانوں و طبی ماہرین کو بھی سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ دریافت ہونے والی قسم میں متعدد تشویشناک میوٹیشنز ہیں۔



کورونا وبا سے قبل کے کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، سعودی عرب

| وقتِ اشاعت :  


جدہ: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کورونا وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس حوالے سے موبائل ایپلی کیشنز کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر آسکے۔



امریکا کورونا وائرس کے ماخذ کو سیاسی مسئلہ بنانے سے باز رہے، چین

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: چین میں قومی صحت عامہ کمیشن کے نائب سربراہ زنگ ای شین نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے ناول کورونا وائرس (سارس کوو 2) کے ماخذ سے متعلق رپورٹ کے اجراء کو ’’ستم ظریفی‘‘ قرار دے دیا۔گزشتہ روز اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں زِنگ ای شین کا کہنا تھا کہ پیشہ ور طبی ادارے کے بجائے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کا وائرس کے ماخذ کی رپورٹ جاری کرنا اپنے آپ میں ایک ستم ظریفی ہے جس سے نمایاں طورپر ظاہر ہوسکتا ہے کہ کون وائرس کے ماخذ کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔