طالبان اور سیاسی قیادت افغانستان کو غیر یقینی صورتحال سے باہر نکالیں، پاکستانی سفیر

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد افغانستان میں غیریقینی صورتحال ہے تاہم طالبان اور دیگر سیاسی رہنما جنگ زدہ ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔ منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں  دیرپا امن کے لیے مضبوط سیاسی نظام  کا خواہاں ہے، نئے نظام کے لیے سیاسی اکابرین سے رابطے کیے جارہے ہیں۔



پاکستان میں کورونا سے مزید 85 اموات، 4553 نئے کیسز بھی رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 85 افراد انتقال کر گئے اور 4553 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 446 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4553 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 85 افراد انتقال کر گئے۔



امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ جانے سے روک دیا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا، برطانیہ اور  آسٹریلیا نے اپنےشہریوں کو کابل ائیرپورٹ کی طرف جانے سے روک دیا۔ تینوں ممالک کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا  گیا ہے کہ دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے لہذا شہری کابل ائیرپورٹ سے دور  رہیں۔



طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول طالبان کرنے کے بعد اب طالبان اور  شمالی اتحاد کے درمیان امن پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ’چاری کر‘ کے علاقے میں ہوئے جس میں فریقین نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کیا۔



افغان خاتون رکنِ پارلیمنٹ دہلی ائیرپورٹ پہنچتے ہی ڈی پورٹ

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کی خاتون رکنِ پارلیمنٹ رنگینا کارگر کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پہنچنے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا اور  اس کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگینا کارگر  20 اگست کی صبح دبئی کی پرواز سے براستہ استنبول بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر  پہنچیں۔



تنزانیہ: فرانسیسی سفارت خانہ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک، 6 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


تنزانیہ کے دارلحکومت دارالسلام میں فرانسیسی سفارت خانہ پر حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ  کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔



کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی، طالبان نے ترکی سے مدد مانگ لی

| وقتِ اشاعت :  


ترک حکام نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے ترکی کو کابل ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھلانے کی  پیشکش کی ہے۔ ترکی کے دو حکام نے خصوصی طور پر بتایا ہے کہ طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگی ہے۔