دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین ماہ میں دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت سے متعلق خبردار کیا۔



سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔



حوثی باغیوں کے 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنائے: ترجمان عرب اتحاد

| وقتِ اشاعت :  


سعودی فوجی اتحاد نے حوثی باغیوں کے ایک لاکھ 28 ہزار  سے زائد حملے ناکام بنا دیئے۔ ترجمان عرب فوجی اتحاد بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ  باغیوں کے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد حملے ناکام بنائے۔



کورونا وائرس: دنیا میں 19 کروڑ 85 لاکھ سے زائد افراد متاثر

| وقتِ اشاعت :  


کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 42 لاکھ 33 ہزار 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے۔



افغانستان کے 3 بڑے شہروں میں طالبان داخل

| وقتِ اشاعت :  


کابل: طالبان افغانستان کے تین بڑے شہروں میں داخل ہو گئے۔افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں۔



ترکی کے جنگلات میں لگی آگ ممکنہ سازش قرار

| وقتِ اشاعت :  


استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلات میں لگی آگ کو ممکنہ سازش قرار دے دیا۔ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکتا اور آگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔



ابھی کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں، بائیڈن

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کے عمل کو سیاست کی نذر نہ کریں، کورونا ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ریاست کا نہیں زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔



افغان صوبے زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک،12 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


زابل:افغان صوبے زابل میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے زابل کے شہر قلات میں مارٹر گولہ گھر پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جب کہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔