عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


 بغداد: عراق میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا



کورونا ویکسین لگوائیں 100 ڈالر پائیں

| وقتِ اشاعت :  


امریکا کے شہر نیویارک میں ویکسین لگوانے والوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کے میئر نے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے بدلے 100 ڈالر دینےکااعلان کیا ہے۔



چین: سور پالنے والے ارب پتی کو 18 سال کی جیل

| وقتِ اشاعت :  


چین میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے ارب پتی شخص سن داؤو کو لوگوں کو ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں 18 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔67 سالہ  ارب پتی سن داؤو چین کے شمالی صوبہ ہیبی میں ملک کے سب سے بڑے سور پالنے اور نجی زرعی کاروبار سے منسلک ہیں۔



کورونا وائرس: دنیا میں 20 کروڑ کے قریب افراد متاثر

| وقتِ اشاعت :  


کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 42 لاکھ  3 ہزار 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔



امید ہے طالبان مشرقی ترکستان کی اسلامی تحریک کے خلاف کارروائی کریں گے، چین

| وقتِ اشاعت :  


چین نے افغان طالبان کے وفد سے ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے اور طالبان مشرقی ترکستان کی اسلامی تحریک کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔



کرپشن کیس، فرانس کی سابق وزیر انصاف پر فرد جرم عائد

| وقتِ اشاعت :  


برلن: فرانس کی سابق وزیر انصاف کو کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ انہیں جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی سابق وزیر انصاف رچیڈا دتی پر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور کرپشن کا الزام ہے۔ کرپشن کے الزام میں انہیں 10 سال اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں 5 سال مزید قید کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔