انقرہ: ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو روس سے میزائل خریداری کے معاملے پر واضح جواب دیا ہے۔ آزربائیجان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں واضح کردیا ہے
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ میں پہلے مسلمان جج کی نامزدگی کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس محمد جمال سپریم کورٹ آف کینیڈا میں نامزد ہونے والے پہلے مسلمان جج ہیں جنہیں خاتون جج جسٹس روزالی ابیلا کی ریٹائرمنٹ کے بعد نامزد کیا گیا ہے جب کہ جسٹس روزالی کینیڈا کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک جج کے منصب پر فائز رہیں۔
فریاب: صوبے فریاب میں طالبان سے جھڑپوں میں افغان آرمی کے 20 کمانڈو ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے فریاب کے ضلع دولت آباد میں افغان فوج کے کمانڈوز اور مقامی سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران تقریبا 20 کمانڈوز ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے، ہلاک کمانڈوز کا تعلق آرمی کی اسپیشل یونٹ سے تھا تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
میونخ: فرانس کے مسلم فٹبالر پال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل ہٹادی۔عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے یہ قدم رونالڈو کی جانب سے میڈیا سے بات چیت کے دوران سافٹ ڈرنک کی بوتل ہٹانے کے اگلے روز اٹھایا۔
واشنگٹن: امریکہ میں 70 فیصد نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگنے پر جشن منایا گیا جبکہ کورونا کے باعث لگنے والی پابندیاں بھی ختم کر دی گئیں۔دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی کورونا ویکسین کی روک تھام کرنے کی کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں شہریوں نے کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا جنوبی افریقہ میں کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو ہیرا سمجھ کر ہزاروں لوگ اس علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔