نئی اسرائیلی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری شروع کردی

| وقتِ اشاعت :  


نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر ایک بار  پھر بمباری کردی گئی۔ فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا  جب کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔



نیٹو خطے میں ایک نیا تنازع کھڑا کرنے سے باز رہے، چین

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: چین نے مغربی فوجی اتحاد ’’نیٹو‘‘ کے رہنما ژینس اسٹولٹن برگ کے چین کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دینے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔چین نے مغربی دفاعی اتحاد ’’نیٹو‘‘ کو خطے میں نیا تنازع کھڑا کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے منظم چیلنج کا مقابلہ اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔



مساجد حملوں پر بننے والی فلم میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کو دکھایا جائے، جیسنڈا آرڈرن

| وقتِ اشاعت :  


نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ مساجد پر حملوں کے تناظر میں بننے والی کسی بھی فلم میں انہیں یا کسی اور کردار کو دکھانے کے بجائے مسلمانوں پر ڈھائے گئے ظلم کو دکھایا جانا چاہیے۔



چین کا جی 7 ممالک کو کرارا جواب

| وقتِ اشاعت :  


چین نے اپنے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کے مقابلے کےلیے امریکی منصوبہ منظورکرنے پر ترقی یافتہ ملکو ں کے گروپ جی سیون کو کرارا جواب دے دیا۔



ترکی کی افغانستان میں استحکام لانے کیلئے امریکا کو مدد کی پیشکش

| وقتِ اشاعت :  


استنبول: امریکی صدر جو بائیڈن سے پہلی مرتبہ دوبدو ملاقات سے ایک روز قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ترکی ‘واحد قابل اعتماد’ ملک ہے جو افغانستان میں استحکام لاسکتا ہے۔



اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا جس پر تل ابیب میں جشن منایا گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی جس کی اسرائیلی پارلیمان نے بھی منظوری دے دی ہے۔



مسجد الحرام میں روبوٹس آب زم زم مہیا کریں گے

| وقتِ اشاعت :  


مسجد حرام اور مسجد نبوی سمارٹ روبوٹ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔افتتاحی تقریب میں امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کی شرکت کی۔ انہوں نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔



برازیل کے صدر کو ماسک کے بغیر ریلی میں شرکت پر پھر جرمانہ

| وقتِ اشاعت :  


برازیلیا:برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کو ماسک کے بغیر موٹر سائیکل کی ایک ریلی اور اس کی اختتامی تقریب میں شرکت پر 90 یورو جرمانہ عائد کیا گیا۔  برازیل کے صدر جیئر بولسونارو اپنے بیٹے ایڈوآرڈو اور ایک وزیر تارسیسیو گومیز کے ساتھ موٹر سائیکل ریلی میں شریک تھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے تاہم اس دوران تینوں نے کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ صدر نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

| وقتِ اشاعت :  


سرینگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے انتقاماً مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے ان افراد کو شہید کیا۔



کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر

| وقتِ اشاعت :  


عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 64 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 38 لاکھ 10 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 3 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہے۔