
روس کے دارالحکومت ماسکو میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے غیر معمولی گرم موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
روس کے دارالحکومت ماسکو میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے غیر معمولی گرم موسم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
لندن: لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد آگ لگ گئی۔ ایک شخص زخمی ہو گیا۔لندن کا ایلیفنٹ اینڈ کیسل ریلوے اسٹیشن زور دار دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ 10 فائر انجن اور 70 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اقوام متحدہ نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں پولیتھین بیگز کی تیاری اور استعمال پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ایران نے جوہری پروگرام پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے کو اپنے جوہری پروگرام تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے انٹرنیشنل ایٹمی انرجی ایجنسی اور تہران کے درمیان معاہدے کو زائد المعیاد قرار دیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
جنوبی افریقہ کےصدر نےٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کااعلان کردیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 39 لاکھ 38 ہزار 862 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 63 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی رہائشی عمارت میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔دھماکہ ڈھاکہ کے موغ بازار ایریا میں ہوا جبکہ پولیس کمشنر شفیق الاسلام کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے تخمینہ لگایا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں تقریبا 27 کروڑ 50 لاکھ افراد نے منشیات کا استعمال کیا جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد منشیات کے استعمال کے باعث طبی مسائل کا شکار ہوئے ہیں۔’2021 ورلڈ ڈرگ رپورٹ’ کے مطابق 2019 سے 2010 کے درمیان عالمی سطح پر آبادی میں اضافے کے نتیجے میں منشیات کے استعمال کی متوقع تعداد میں 22 فیصد تک اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2016 کے درمیان عالمی سطح پر منشیات کے استعمال کے باعث طبی مسائل کی شکایت مستحکم رہی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
نہر سویز اور نہر پاناما کے بعد تیسری سمندری نہر استنبول کینال کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ترک صدر طیب اردوان نے45کلومیٹرطویل نہر استنبول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ نہرکی تعمیر پر15ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
آج خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر کیا جائے گا۔حرمین انتظامیہ کے مطابق ہر سال کی طرح غلاف کعبہ کے نیچے 2 میٹر چوڑا سفید کاٹن کا کپڑا لگایا جائے گا۔