امریکا میں گرم ہوا کا غبارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، 5 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


امریکی ریاست نیو میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق شہریوں کی ہلاکت بجلی کے تار سے ٹکرانے کے باعث گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگنے اور گرنے سے ہوئیں۔



مٹن نہ کھلانے پر دلہا ناراض، دوسری لڑکی سے شادی کر لی

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: بھارت میں شادی کے دوران مٹن نہ کھلانے پر دلہا ناراض ہو کر بارات واپس لے لیا اور دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔بھارت میں شادیوں کے دوران عجیب و غریب اور دلچسپ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر جے پور میں بھی پیش آیا۔



بنگلہ دیش میں “ڈیلٹا” تیزی سے پھیلنے لگا، لاک ڈاؤن نافذ

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیلنے کے باعث حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیش میں اچانک ہی “ڈیلٹا پلس” کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے پیر سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور ٹرانسپورٹ کا استعمال صرف ایمرجنسی کی صورت میں کیا جائے گا۔



بلوچستان میں آج بھی تعلیم کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے:لاول جاموٹ

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین جاموٹ اسٹوڈنٹس کونسل بلوچستان بلاول پیچوہو جاموٹ نے اپنے بیان میں کیا کہ بلوچستان میں اکثر دیہی علاقے ایسے ہیں جہاں آج بھی تعلیم کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ بیشر علاقے ایسے ہیں جہاں سکول و کالجز سرے سے ہیں ہی نہیں۔



چین میں مارشل آرٹ سینٹر میں آتشزدگی سے 18 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: مارشل آرٹ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ چین کے صوبے ہینان میں مارشل آرٹ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ ٹیم نے عمارت میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



کورونا کے دوران لاکھوں افراد لکھ پتی بن گئے

| وقتِ اشاعت :  


دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے دوران 50 لاکھ سے زائد افراد لکھ پتی بن گئے۔ کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچایا وہیں 52 لاکھ افراد آمدنی میں اضافے کے بعد لکھ پتی بن گئے۔



کانگریس کا مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس بحال کرنے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے مودی سرکاری سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لینے اور وادی کا اسٹیٹس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔