افغانستان سے نصف امریکی فوج نکل چکی ہے، پینٹاگون

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپریل میں 11 ستمبر سے قبل افغانستان سے انخلا کا حکم دیا تھا۔



خاتون کے ہاں ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش

| وقتِ اشاعت :  


جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گھر ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 37 سالہ گوسیامی تھمارا نامی خاتون کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کے ہاں 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ولادت ہوئی، انہوں نے ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش کا مراکش کی خاتون کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔



پاکستانی خاندان کاقتل دہشتگردی ہے، جسٹن ٹروڈو

| وقتِ اشاعت :  


کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی خاندان کے قتل کو  دہشتگردی قرار دے دیا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا۔ اونٹاریوکی مسجد میں دہشتگرد حملے میں شہید پاکستانی خاندان سے اظہارعقیدت کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔



کینیڈین نوجوان نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا، 4 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کینیڈا: ریاست اونٹاریو میں ایک نوجوان نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک 20 سالہ نوجوان نیتھینیل ویلٹمین نے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں اس خاندان کے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔



بھارت: فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: بھارت کے شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پونے کے علاقے پیرنگوت میں کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جو جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔