طالبان امن میں دلچسپی نہیں رکھتے، افغان این ڈی ایس چیف

| وقتِ اشاعت :  


افغان این ڈی ایس چیف احمد زئی سراج کا کہنا ہے طالبان امن میں دلچسپی نہیں رکھتے، دوحا معاہدے کے بعد طالبان کی کارروائیوں میں 24فیصد اضافہ ہوا، رہا کئے گئے بہت سے طالبان قیدی دوبارہ جنگ میں شامل ہوگئے، اب مزید طالبان قیدیوں کی رہائی کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔



بھارت میں کورونا کی صورتحال گھمبیر ہے، ڈبلیو ایچ او

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں کورونا کی صورتحال گھمبیر قرار دے دی، برطانیہ کی جانب سے 100 وینٹی لیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز اور ضروری ادویات پر مشتمل امداد کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے۔



امریکی انخلا کے بعد دہشت گردوں سے پاکستان کو خطرہ ہے: جنرل میکنزی

| وقتِ اشاعت :  


امریکی  فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کیتھ ایف میکنزی نے افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے دوبارہ فعل ہو جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کے ملکوں اور خاص طور پر پاکستان کے لیے شدید تشویش کی بات ہے۔