ترکی میں آگ کے بعد اب سیلاب نے بھی تبای مچا دی ہے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق 1700 سے زائد افراد کو محوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترکی کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئی ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
ترکی میں آگ کے بعد اب سیلاب نے بھی تبای مچا دی ہے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق 1700 سے زائد افراد کو محوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترکی کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئی ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کابل: طالبان نے افغانستان کے تین اہم شہروں غزنی اور ہرات اور قندھار پر بھی قبضہ کرلیا جس کے باعث دارلحکومت کابل کافی حد تک ملک کے دیگر حصوں سے کٹ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد سے افغان فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہلاکت خیز لڑائی کا سلسلہ جاری ہے اور افغانستان کے 34 میں سے 12 صوبائی دارالحکومت طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔ جب کہ اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہروں غزنی اور ہرات پر قبضے کے بعد دارالحکومت کابل کے محاصرے میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے کٹ گیا ہے۔افغان حکام کے مطابق طالبان نے آج شام افغانستان کے تیسرے بڑے اور اہم شہر ہرات کے گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ شمال مغربی صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نوائے پر بھی طالبان قابض ہوچکے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اٹلی: ہماری معلومات کےمطابق جدید تاریخ میں یورپ میں سب سے بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جو اٹلی کے مشہور جزیرے سِسلی میں نوٹ کیا گیا ہے جو 48.8 درجہ سینٹی گریڈ تک نوٹ کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی اٹلی کے کئی جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات دیکھے گئے ہیں جن میں پیٹریلیا سوپرانا کا علاقہ سرِفہرست ہے۔ واضح رہے کہ گیارہ اگست کو سِسلی میں یہ بلند ترین درجہ حرارت نوٹ کیا گیا ہے جو یورپ میں ریکارڈ شدہ بلند درجہ حرارت سے 0.8 درجے سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ اب یہ یورپ کا سب سے گرم درجہ حرارت قرار پایا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
انگلینڈ کے سیاحتی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
امریکا اور برطانیہ نے افغانستان میں تعینات اپنے سفارتی عملے اور وہاں مقیم شہریوں کو نکالنے کے لیے فوجیوں کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغانستان میں 3000 فوجیوں کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی 24 سے 48 گھنٹے میں کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
روس نے ہائپرسانک میزائل بنانے والے ایک سائنسدان کو غداری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
انگلینڈ کے سیاحتی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ سےپانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
امریکی وزارت خارجہ اور یورپی یونین نے افغانستان میں طاقت کے زور پر قبضہ کرنے والے کو تسلیم نہ کرنے پیغام دیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ طالبان کو امریکا کا پیغام وہی ہے جو قطر مذاکرات میں شریک تمام ملکوں کا پیغام ہے کہ ہم کسی ایسی قوت کو تسلیم نہیں کریں گے جو افغانستان پر طاقت کے زور سے قبضہ کرنا چاہتی ہو۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان مصالحتی کونسل (ایچ سی این آر) کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
کابل: امریکی دفاعی حکام نے امریکی انٹیلی جنس کا حوالہ فیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان 30 روز میں افغانستان کے دارالحکومت کو تنہا کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر 90 روز میں اسے اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ کابل کتنی دیر تک کھڑا رہ سکتا ہے اس کا اندازہ امریکی قیادت میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ملک بھر میں طالبان کے تیزی سے جاری پیش رفت سے ثابت ہوسکتا ہے۔