افغانستان:عیدالاضحیٰ کے دن صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان کے صدارتی محل کے قریب اس وقت راکٹ حملے ہوئے جب عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین راکٹ صدارتی محل کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



مسلمان مصائب اور آزمائشوں پر صبر کریں ،خطبہ حج

| وقتِ اشاعت :  


مسجد نمرہ میں شیخ بندر بن عبد العزیز نے خطبہ حج میں کہا کہ وبا کی صورت میں وہاں کے رہنے والے اس علاقے سے باہر نہ نکلیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب کسی علاقے میں طاعون پھیل جائے تو وہاں نہ جاؤ، وہاں کے لوگ باہر نہ نکلیں، مسلمان مصائب اور آزمائشوں پر صبر کریں۔



کورونا وائرس، انڈونیشیا میں دو ہفتے کے دوران 114 ڈاکٹرز ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


جکارتہ: انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے 17 روز میں 114 ڈاکٹرز ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے اور یکم جولائی سے 17 جولائی تک 114 ڈاکٹرز وبائی مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔



طالبان عید پر ہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے عزم کا اظہار کریں: امریکی سفارتخانہ

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں موجود تمام غیرملکی مشن کی جانب سے بیان جاری کیا ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ افغانستان میں جاری پرتشددکارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، طالبان تشددکا سلسلہ فوری روکیں،  طالبان کی پر تشددکارروائیاں پر امن سیاسی حل اور عوام کیلئے نقصان دہ ہیں۔



دوحہ مذاکرات، افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا

| وقتِ اشاعت :  


دوحہ: قطر میں ہونے والے مذاکرات میں افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان سیاسی گروپوں اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے اور افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا۔



امریکہ سمیت دنیا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، سربراہ افغان طالبان

| وقتِ اشاعت :  


کابل: سربراہ افغان طالبان شیخ ہبت اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت تمام دنیا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ سربراہ افغان طالبان شیخ ہبت اللہ نے کہا کہ پڑوسیوں اور خطے کے دیگر ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ افواج کے انخلا کے بعد ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔



سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

| وقتِ اشاعت :  


سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر نے  شاہ سلمان کو حج  اور عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔