ابوجہ: نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے 140 طلبہ کو اسکول سے اغوا کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے نائیجیریا کے شہر کدونا میں بیتھل باپٹسٹ اسکول سے بڑی تعداد میں بچوں کو اغوا کرلیا، مسلح افراد موٹرسائیکل پراسکول کی حفاظتی باڑیں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بچوں کواغواکرلیا۔