افغان فوج کے 20 کمانڈوز طالبان سے جھڑپوں میں ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


فریاب: صوبے فریاب میں طالبان سے جھڑپوں میں افغان آرمی کے 20 کمانڈو ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے فریاب کے ضلع دولت آباد میں افغان فوج کے کمانڈوز اور مقامی سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران تقریبا 20 کمانڈوز ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوگئے، ہلاک کمانڈوز کا تعلق آرمی کی اسپیشل یونٹ سے تھا تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔



مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی

| وقتِ اشاعت :  


میونخ:  فرانس کے مسلم فٹبالر پال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل ہٹادی۔عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے یہ قدم رونالڈو کی جانب سے میڈیا سے بات چیت کے دوران سافٹ ڈرنک کی بوتل ہٹانے کے اگلے روز اٹھایا۔



امریکہ: 70 فیصد کورونا ویکسین لگنے پر جشن

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکہ میں 70 فیصد نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگنے پر جشن منایا گیا جبکہ کورونا کے باعث لگنے والی پابندیاں بھی ختم کر دی گئیں۔دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی کورونا ویکسین کی روک تھام کرنے کی کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔



جنوبی افریقہ، شہریوں نے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا

| وقتِ اشاعت :  


کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں شہریوں نے کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو قیمتی خزانہ سمجھ لیا جنوبی افریقہ میں کھدائی کے دوران ملنے والے پتھروں کو ہیرا سمجھ کر ہزاروں لوگ اس علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔



نئی اسرائیلی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری شروع کردی

| وقتِ اشاعت :  


نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر ایک بار  پھر بمباری کردی گئی۔ فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا  جب کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔



نیٹو خطے میں ایک نیا تنازع کھڑا کرنے سے باز رہے، چین

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: چین نے مغربی فوجی اتحاد ’’نیٹو‘‘ کے رہنما ژینس اسٹولٹن برگ کے چین کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دینے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔چین نے مغربی دفاعی اتحاد ’’نیٹو‘‘ کو خطے میں نیا تنازع کھڑا کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے منظم چیلنج کا مقابلہ اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔