امریکی سیکریٹری خارجہ پر بھارت کےساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھانے پر زور

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات پر قائم کمیٹی نے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دورہ بھارت میں بھارتی رہنماؤں کے ساتھ انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملات کو اٹھائیں۔



یکم مئی تک فوجی انخلا نہیں ہوا تو معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، افغان طالبان

| وقتِ اشاعت :  


ماسکو میں مذاکرات کے بعد افغان طالبان نے اپنا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ امریکا کے ساتھ 18 ماہ تک مذاکرات کیے۔ امریکا 14 ماہ میں افغانستان نے فوج نکالنے پر متفق ہوا۔



میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے میں 13 اہلکار ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


میکسکو: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پولیس قافلے پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک ہوگئے، حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کا قافلہ گشت پر مامور تھا جب کہ جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہاں مسلح گروہ اور جرائم پیشہ افراد نے اپنی آماج گاہ بنائی ہوئی ہے۔



بائیڈن کی دھمکی پر روس نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا

| وقتِ اشاعت :  


 ماسکو: امریکی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے خلاف صدر بائیڈن کے بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے اس امریکی انٹیلی جینس رپورٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں  یہ کہا تھا جس میں روس اور ایران پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔