امریکا نے دو ریاستی حل کو اسرائیل کےلیے ’بہترین‘ قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن ڈی سی: بائیڈن انتظامیہ میں موجودہ امریکی وزیر خارجہ اینتونی بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب گابی اشکینازی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا ’دو ریاستی حل‘ اسرائیل کے مستقبل کے لیے بہترین ہے۔



ایران اپنے ایٹمی پروگرام کا معائنہ کرانے پر تیار ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران اپنے ایٹمی پروگرام کا معائنہ کرانے پر مشروط طور پر رضامند ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنے والے ادارے کے سربراہ اور ایرانی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے معائنے پر تیار ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اس معاہدے کے تحت تین مہینے تک ایران کے ایٹمی پروگرام کی جانچ پڑتال اور ایٹمی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاہم اس دوران ایران نے کچھ شرائط عائد کی ہیں جن میں ایٹمی اثاثوں کے معائنے کے دوران تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔



فیٹف اجلاس شروع، پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا

| وقتِ اشاعت :  


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا۔ ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس آج سے 24 فروری تک جاری رہے گا جس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔



جاپان کا پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے لاکھوں ڈالر امداد کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


جاپان نے پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان کردیا۔ جاپان کے سفیر مٹسوڈا کونینوری اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ مس نوریکویوشیدہ نےمعاہدے پردستخط کیے معاہدے کے تحت جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالرامداد دے گا۔



یو اے ای میں ہتھیاروں کی نمائش میں اسلحے کی خرید و فروخت کے بڑے سودے

| وقتِ اشاعت :  


ابو ظبی: عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بڑے اسلحہ ساز مشرق وسطیٰ کی فوجوں سے معاہدے کرنے کی اُمید میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابو ظبی کے ایک کنوینشن سینٹر پہنچے ہیں۔