کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی مرکزی کونسل سیشن کے دوسرے روز سیاسی صورت حال کے ایجنڈے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے کہا کہ وقت و حالات کے مطابق بی ایس او آزاد نے بلوچ آزادی پسندپارٹیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہونے اور ایک کونسل تشکیل دینے کے لئے 2013میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔بی ایس او آزاد کی اس کمیٹی نے تمام بلوچ آزادی پسند پارٹیوں کو اپنا ایک کونسل تشکیل دینے اور اختلافات کے حل کے لئے بذریعہ ڈرافٹ اپنے تجاویز پیش کیے ۔ تاکہ بلوچ پارٹیاں اپنے آپسی اختلافات کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کر سکیں۔مگر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بہت سے پارٹیوں نے نہ صرف جواب دینے سے گریز کیا بلکہ بی ایس او آزاد کی اس نیک نیتی پر
کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر و سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے مابین اسلام آباد میں اہم ملاقات مری معاہدے سمیت صوبہ کے مختلف سیاسی و قبائلی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے مابین اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ملاقات میں مری معاہدے
کوئٹہ: کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت یک دسمبر تک ملتوی کر دی۔نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کے جج جان محمد گوہر نے کی ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ، سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی ، پرویز مشرف کے وکیل سعید اختر شاہ اور مدعی کے وکیل سہیل راجپوت عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز
کوئٹہ: کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قمبرانی روڈ پر وزیر باغ کے قریب سڑک کے درمیان اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا اور اس وقت دھماکا کیا جب وہاں سے پولیس ون فائیو مدد گار کی گشت پر معمور گاڑی گزررہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی جبکہ اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے کو بھی نقصان پہنچااور گاڑی میں سوار تین اہلکار زخمی ہوگئے
کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی سیکرٹری صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال ،پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چےئرمین نصراللہ خان زیرے نے افغان مینہ افغان درہ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 42برسی کے جلسہ عام کے تیاریوں کے سلسلے میں احمد شاہ بابا چوک پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2دسمبر بروز بدھ سہہ پہر2بجے صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگاجس سے پارٹی کے چےئرمین جناب محمودخان اچکزئی اور دیگر رہنماء خطاب کرینگے ۔
کوئٹہ : بلوچ ہیومن رائٹس ڈیفنس کے زیر اہتمام خواتین نے بولان کے علاقے میں فورسز کے آپریشن کے دوران28 بلوچ خواتین کی عدم بازیابی کے خلاف بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پہلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن کے نام پر فورسز کسی بھی شہری کو اغواء کر کے لاپتہ کر دیتی ہے اور اب تک لاپتہ کئے جانے والے افراد کی تعداد20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ان میں سے اکثر لاپتہ ہے۔ بلوچستان کی تشددزدہ اور مسخ شدہ لاشیں بھی ویرانوں سے ملتے اور صوبوں کے مختلف علاقوں میں کہی نہ کہی آپریشن جاری رہتا ہے جس میں معصوم شہری زندگی کی بازی ہارتے رہتے ہیں
کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی بیسویں مرکزی قومی کونسل سیشن بیاد بابا خیر بخش مری، شہید رضا جہانگیر، کمبر چاکر، شفیع بلوچ، کامریڈ قیوم، شکور بلوچ، کمال بلوچ ،رسول جان ،اکرام بلوچ و شہدائے آزادی، بنام چیئرمین زاہد بلوچ، چیئرمین ذاکر مجید بلوچ، سمیع مینگل، آصف قلندرانی بلوچ، ڈاکٹر دین محمد، غفور بلوچ، رمضان بلوچ و اسیرانِ آزادی یکم نومبرکو بانک کریمہ بلوچ کی صدارت میں شروع ہوا۔سیشن میں قائم مقام چیرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی افتتاحی خطاب، تنظیمی سابقہ کارکردگی رپورٹ، آئین سازی ،تنظیمی امور، تنقید برائے اصلاح و سوال جواب، علاقائی و بین الاقوامی سیاسی صورت حال، اختتامی خطاب، اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔عظیم بلوچ شہدا کی یاد میں خاموشی اور قومیc
کوئٹہ : بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے ایک ہفتے کے دوران مشکے سمیت بلوچستان کے مختلف علاقو ں سے ایک درجن کے قریب مغوی بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے، بولان سے اغوا کئے گئے خواتین و بچوں کی عدم بازیابی اور مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے خلاف جمعرات 26نومبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فورسز نہتے عوام کو بے دردی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ہزاروں کی تعداد میں فورسز کی تحویل میں موجود بلوچ اسیران کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنا کر فورسز دیدہ دلیری کے ساتھ ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک رہے ہیں۔
کوئٹہ: رنٹیئر کورکے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سوئی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد راکٹ لانچر اور بم برآمد کر کے قبضے میں لے لئے۔ یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے سوئی کے علاقے جانوبیڑی کے علاقے پٹ فیڈر کینال کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے دوسرے جانب زیر زمین چھپایا گیا18
کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا زہر اور ناسور ہمارے معاشرے میں اس قدر سرایت کرچکا ہے کہ ہم غلط اور صحیح کی پہچان بھول چکے ہیں۔ بدعنوانی، رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور اختیارات کے غلط استعمال کو اپنا حق سمجھ کر بلا ججھک استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو فروغ دینے والے غریب اور ان پڑھ نہیں بلک پڑھے لکھے ذمہ دار اور بااختیار لوگ ہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی یونیورسٹی میں احتساب بیورو بلوچستان کے تعاون سے منعقدہ خطاطی نمائش کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔