گوادر : جماعت اسلامی بلوچستان کے جنر ل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے کامیابی کی سرٹیفکیٹ مانگنے کے بجائے یہاں کی عوام کی خدمت دیانت سے کرناچاہیے حکومتی سطح پرکرپشن وکمیشن اور میرٹ کی پامالی ختم کرنی چاہیے ۔تخت لاہور اور حکمرانوں کے شہر اسلام آباد کوخوش کرنے کے بجائے مظلوم بلوچستان سے غربت پریشانی ،بدامنی اور بے روزگاری ختم کرکے میرٹ کو بحال کرکے اہل لوگوں کو روزگار دیکر خوش کیا جائے تعلیم وصحت کے تباہ حال اداروں کو تباہی سے بچانے کی فکر کریں ۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے گوادر میں اجلا س بعد ازاں نوجوانوں کی
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے ایک ہفتے کے دوران مشکے سمیت بلوچستان کے مختلف علاقو ں سے ایک درجن کے قریب مغوی بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے، بولان سے اغوا کئے گئے خواتین و بچوں کی عدم بازیابی اور مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے خلاف جمعرات 26نومبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فورسز نہتے عوام کو بے دردی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ہزاروں کی تعداد میں فورسز کی تحویل میں موجود بلوچ اسیران کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنا کر فورسز دیدہ دلیری کے ساتھ ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک رہے ہیں۔
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید جلیل ریکی اور یونس بلوچ کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جس مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں، اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں مزید قربانیاں دینی ہیں بلوچ شہدا کی قربانیوں کا مقصد بلوچ قومی آزادی کی جد وجہد میں بلوچ قوم نے بیش بہا قربانیاں دی اور ہنوذ جاری ہیں آج بلوچ شعوری طور پر جد و جہد کا حصہ ہے جسے ریاست مظالم سے کچلنے کی کوششوں میں مصروف ہے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج مشکے سے لاپتہ کئے جانیوالے رزاق بلوچ، شربت بلوچ اور ماسٹر بلوچ کی لاشیں
کوئٹہ: بی این پی کے زیر اہتمام نوشکی میں تاریخی جلسہ عام کے انعقاد سے بلوچستان کے سیاسی حلقوں میں ایک بحث چھڑ گئی ہے، بلوچستا ن کے سیاسی ماہرین اس تاریخی جلسہ عام کو صوبے کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں، گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت میں جلسہ عام کی کامیاب کی باز گشت سنائی دیتی رہی، نوشکی جیسے عظیم بلوچ قوم مورخ سیاستدان میر گل خان نصیر اور آزات جمالدینی کی سرزمین سے جانا جا تا ہے، وہاں گزشتہ روز کے جلسہ عام نے نیپ کی یاد تازہ کردیں، جب بیسوں اہم سیاسی شخصیات نے بی این پی میں شمولیت کااعلان کیا، اتنی بڑی تعداد میں شمولیت سے بی این پی کے سیاسی مخالفین کو سخت دھچکا لگا، نوشکی کا جلسہ شہریوں ذاتی مجالس میں زیر
کوئٹہ: نگلہ دیش کا رہائشی غفر علی گزشتہ 2دہائیوں سے ایک مدرسہ فاروقیہ کوئٹہ میں مقیم ہیں۔ اور 20سال سے بطور مؤزن خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کو آج تک نہیں بھولے جن سے بچھڑے انکو 4 دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ وہ اردو کے ساتھ بنگالی اور دیگر زبانوں کو ملاپ کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں جو جستجو کرنے والوں کو بہت کم سمجھ میں آجاتی ہے۔ مدرسے کے مہتمم قاری محمد قاسم جو اب انکی زبان کو مکمل طور پر سمجھاتے ہیں ہم نے انکی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ غفر علی کی کہانی حالیہ عرصے میں میڈیا میں چھا جانے والی گیتا سے کچھ کم نہیں۔ غفر علی بھی انہی امیدوں کے سہارے زندہ ہیں ۔ وہ کہتے ہیں
کوئٹہ: صوبائی وزیر اطلاعات وپارلیمانی امور و صوبائی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے 64ارب روپے مختص کیئے گئے جس سے صوبے میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اسی طرح وفاقی حکومت بلوچستان کے چمن ،تفتان اور مند کے مقام پر ٹرانزٹ پوائنٹ بنارہی ہے جن پر 32ارب روپے لاگت آئے گی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف مغربی اقتصادی راہداری منصوبے کے لیے فنڈز کا اجراء کریں تاکہ بلوچستان کی معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع
کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کے لئے صوبائی بجٹ میں زیادہ حصہ مختص کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) نصیب اللہ بازئی، سیکریٹری صحت نورالحق، سیکریٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی، ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبداللہ خان اور محکمہ صحت کے دیگر حکام موجود تھے۔
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید بالاچ مری کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم اپنے رہبر ، شہید و لاپتہ افراد کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ہزاروں شہدا اور لاپتہ افراد کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید بالاچ کا نام تاریخ میں بہادری اور قربانی سے جڑا نام ہے اور یہی بالاچ مری نے ثابت کر دکھایا اور ایک اور بالاچ تاریخ میں امر ہوگیا
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ مری معاہدے سے اپوزیشن کاکوئی تعلق نہیں ہے تاہم دیکھنایہ ہوگاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف وعدے کی پاسداری کریں گے یاوعدے کی خلاف ورزی ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مری معاہدے سے ہماراکوئی تعلق نہیں ہے اورنہ ہی یہ ہمارامسئلہ ہے جن جماعتوں کے درمیان معاہدہ ہواہے
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جمعیت کی تاریخ شہداء سے بھری ہوئی ہے،شہادت مومن کازیورہے،ہمیں اپنے شہداء اوررضاکاروں کی قربانیوں پرفخرہے،جمعیت مسلمانوں کی وحدت کی علامت ہے، امریکہ اور مغربی طاقتیں ایشیا پر اور دنیا کے معیشت پر اپنا قبضہ کر نا چاہتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں امریکہ اور مغربی طاقتوں کی جنگ ہے،دین کے نام پر بننے والے ملک کو لبرازم کا لیبر نہیں لگنے دیں گے،لسانی تنظیمیں ملک کوتقسیم کرنے کے درپے ہیں،