ملک کے آئینی وجمہوری فریم ور ک میں رہتے ہوئے بلوچ ساحل و وسائل کی جدوجہد جاری رکھیں گے سینیٹر جہانزیب جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : بلوچ قوم کی قومی بقا و تشخص کے تحفظ اور ساحل وسائل کی خاطر محب وطن اور حقیقی قوم دوست قوتوں سے اتحاد کیا جاسکتا ہے ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے صوبے میں استحصالی پروگراموں کے خلاف بلوچستان خصوصاً گوادر کی بقاء اور سلامتی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے عوامی قوت سے سازشی منصوبوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے



طاقت کے استعمال اور نہتے بلوچ عوام کے قتل عام سے قومی تحریک سے وابستگی ختم نہیں کی جا سکتی ، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز لاپتہ بلوچ اسیران کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرنسز کی نکالی جانے والی ریلی پر پابندی کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کے لئے جمہوری احتجاج کو روکنا بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کے خلاف ریاستی پابندیوں کی عکاسی کرتی ہے۔



بلوچستان میں آپریشن کیخلاف بی آرپی کا22اکتوبر کو شٹرڈاؤن کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے بلوچستان میں ریاستی مظالم اور بلوچ سیاسی کارکنان کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن میں دن بد ن تیزی لائی جارہی ہے بلوچ آبادیوں کو نشانہ بنانا اور بلوچ سیاسی کارکنان کو ٹارگٹ بنا کر شہید کرنا جبری طور پر گمشدہ کرنا اور عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کرکے ان کی گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا روز کا معمول بن چکا



آواران کی اغواء شدہ بچیاں سکھر سے بازیاب، دوکازبردستی نکاح کیاگیا کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آواران کی اغواشدہ تین بچیاں سکھر سے برآمد ،دو کمسن بچیوں کازبرستی نکاح بھی کیا گیا تاہم کسی گرفتاری سے پولیس گریزاں نظر آتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آواران سے تعلق رکھنے والی تین کمسن لڑکیاں پچھلے ماہ 7ستمبر کو کراچی عزیز آباد سے اغوا ہوئی تھیں ۔ ان بچیوں میں 14سالہ صورت بی بی 10سالہ نگینہ اور8سالہ سبینہ شامل تھی



بھاگ سے نامعلوم مسلح افراد نے دو اشخاص کو اغواء کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سبی کے علاقے بھا گ سے نامعلوم افراد نے دو افراد کو اغواء کر لیا تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو سبی کے علا قے بھاگ گوٹھ راجن سے نامعلوم مسلح افراد شیر دل خان اور ذولفقار کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے پولیس اغواء کاروں کے خلاف



چیف جسٹس ہائی کورٹ نے سیشن جج ڈیرہ بگٹی کو معطل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیرہ بگٹی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ملازمت سے معطل کردیا۔ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نور محمد مسکانزئی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ



کوئٹہ، ہرنائی اور کوہلو میں ایف سی کی کارروائی پانچ افراد گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور کوہلو میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائیوں کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی لورالائی کے قریب ہرنائی کے علاقے کھو سٹ میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 13 راکٹ گولے ، راکٹ لانچر ،11 فیوز،10 بارودی سرنگیں ، دو ٹینک شکن بارودی



دہشت گرد بندوق کے زورپر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتے ، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنر ل ڈاکٹر یاسین بلوچ ، صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ،نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالسلام بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو باقاعدہ ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کیا جا رہاہے ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی ہے



بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیخلاف بی این ایف کی اپیل پر شٹرڈاؤن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پر مشکے، جھاؤ، آواران، سبی، اسپلنجی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے خلاف آج 14اکتوبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہی۔ ہڑتال کے باعث گوادر، پسنی اورماڑہ ، جیونی ، تربت، تمپ، مند، بالگتر، ہوشاپ، ڈنڈار، گیشکور، آواران، پنجگور، مشکے،جھاؤ، خاران، بسیمہ، واشک، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے ناپید رہی۔



سردار یار محمد رند جلد سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرینگے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : رند قبیلے کے سربراہ اور سابقہ وفاقی وزیر سردار یار محمد رند آئندہ چند روز میں ایک ملک گھیر سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرینگے.۔تفصیلات کے مطابق سردار یار محمد رند صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ایک ہفتے سے زیادہ قیام کے بعد بدھ کی روز بذریعہ طیارہ اسلام آباد پہنچ گئے