اومی کرون 20 سے زائد ممالک میں پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون 20 سے زائد ممالک تک پھیل گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے جو صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے۔



امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے طالبان وفد کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ دوحا میں 29 اور 30 نومبر کو طالبان کے سینئر نمائندوں کے ساتھ بات چیت ہوئی، طالبان وفد کیساتھ دہشتگردی، محفوظ راستے، تمام افغانوں کے حقوق اور پائیدار مفادات پر بات ہوئی۔



گوادر سمندر میں چینی ٹرالر ہے ،نہ ہی احتجاج چین کیخلاف ہے ،چینی وزرات خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ : چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ کی گوادر میں چین کے خلاف احتجاج کے حوالے سے رپورٹس بالکل بے بنیاد ہیں، یہ خبر سچ نہیں ہے۔ترجمان نے منگل کے روز ایک پر یس بر یفنگ میں اس بات کی تصدیق کی کہ گوادر کے آس پاس سمندری علاقے میں کوئی چینی ٹرالر نہیں ہے۔



بائیڈن کے غلط فیصلے سے تیل کی قیمتیں 100؍ ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :اگرچہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلنے کے خدشات کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود لگتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ملک کے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر (ایس پی آر) استعمال کرنے کے فیصلے کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں 100؍ ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔