وزیراعظم کا گوادر کا متوقع دورہ،انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دیں

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: وزیراعظم پاکستان کے 11 نومبر 2015 کے متوقع دورے کی تیاریاں عروج پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے آج تمام اداروں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس طلب کرلیاہے‘ وزیراعظم پاکستان 11 نومبر 2015 کے متوقع دورے کی تیاریاں عروج پر ہیں اس حوالے سے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین میر دوستین خان جمالدینی نے اپنی ادارے کا اجلاس گزشتہ روز گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں طلب کر کے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور وزیراعظم کے لئے مختلف پروجیکٹوں کے لئے بریفنگ بھی تیار کر لی



بولان میں آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں کو لاپتہ کیا گیا ، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بولان سے خواتین و بچوں کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز تمام بین الاقوامی، انسانی، جنگی، اسلامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کررہے ہیں مگر ابھی تک کسی بھی ادارے یا اسلامی اسکالر کی جانب سے کوئی رد عمل دکھائی نہیں دے رہا۔ کئی روز سے بولان و گرد و نواح میں جاری آپریشن میں آج کلچ و لکڑ میں شدید فضائی بمباری کے بعد زمینی فورسز نے مذکورہ علاقوں میں کئی گھروں کو لوٹ مار کے بعد جلا ڈالااور وہاں سے دو درجن سے زائد خواتین و بچوں



اقتصادی راہداری کی حیثیت ثانوی ہے گوادر پورٹ کا واک و اختیار بلوچستان کو دیا جائے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر میگا پروجیکٹ ‘ پاک چائنا اقتصادی راہداری روٹ بلوچوں کیلئے ثانوی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اصل مسئلہ گوادر پورٹ کا واک و اختیار و تمام تر اختیارات بلوچستان کو دیا جانا ہے اگر حکمران واقعی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر چاہتے ہیں تو گوادر کے بلوچوں کو بنیادی ضروریات زندگی اور تمام سماجی مسائل کا حل کرنا اور تمام آسامیوں پر گوادر کے بلوچوں کو اولیت دیا جانا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی روٹ کی تعمیر سے گوادر کے بلوچوں کی تقدیر تبدیل نہیں ہو سکی روٹ کی حیثیت ثانوی ہے



بلوچستان کے وزارت اعلیٰ کا فیصلہ مری میں ہو تو بلوچ ناراں نہیں تو کیا ہونگے، جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سکیرٹری اطلاعات اور سابق سینٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ ناراض بلوچوں کی اصطلاح زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ہے گزشتہ 65 سالوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ بلوچستان کے چالیس لاکھ عوام ناراض ہے بلوچستان کے عوام کی ناراضگی دور کرنے کیلئے انھیں انکی سائل ووسائل کا جائیز حق دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار حافظ حسین احمد نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے ہمراہ تنظیمی دورے کیلئے پنجگور پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ن انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ بلوچستان کے بجائے



پسنی، زیریں کہورمیں گیس دریافت ،چائنیز نمائندے جائزہ لینے پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: زہریں کہور ڈسٹرکٹ کیچ کے علاقے میں گیس کے ذخائر آئی لینڈگیس کمپنی کے تین چائینز نمائندے زہریں کہور پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق پسنی کے قریب زہریں کہور ڈسٹرکٹ کیچ کے علاقے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، زہریں کہور کے علاقے میں گیس کی جگہ کے معائنہ کیلئے آئی لینڈ گیس کمپنی کے تین چائینز نمائندے ہفتے کے روز پہنچ گئے، کمپنی کے نمائندوں کو سخت سیکورٹی حصار میں علاقے تک پہنچایاگیا



حکومت اہم صوبائی معاملات میں اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کا رویہ ترک کر ے مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل سے دور رکھنے کے بعد اب حکومت اہم صوبائی معاملات میں اپوزیشن کو نظرانداز کرنے کا رویہ ترک کرے گوادر کا صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہمیت کا حامل ہے جس پر اہم فیصلے اعلیٰ شخصیات کے دوروں میں اپوزیشن کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شرکت کی دعوت نہیں دی جا رہی ہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے



کوئٹہ، مسلح افراد کا ڈاکٹر اغواء کرنے کی کوشش فائرنگ سے دو افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر معروف فزیشن ڈاکٹر سید خالد شاہ کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مزاحمت پر اغواء کاروں کی فائرنگ سے ڈاکٹر کا محافظ اور پرسنل سیکریٹری زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر سید خالد شاہ ڈبل روڈ پر واقع اکرم اسپتال میں کلینک پر مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد معمول کے مطابق واپس گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے ان کی گاڑی نمبرAKV050کو اسلحہ کے زور پر روک لیا ۔



امیر البحر دوروزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے آج پاک نیوی کے اسکول کا دورہ کرینگے اوربحریہ کالج کے سائٹ کابھی دورہ کرینگے تفصیلات کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ (نشان امتیاز ملٹری ) جمعہ کے روز نیول ہیڈ کوارٹر جناح بیس اور ماڑہ پہنچے اور ماڑہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گوادر میں پی این ایس اکرم پہنچ گئے انہوں نے پاک نیوی کے سوشل سیکٹر میں کئے گئے



سوراب فورسز کی کارروائی قابل مذمت ہے،بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ نے سوراب کے علاقے گدر میں لاپتہ فتح محمد حسنی کے گھر پر حملہ کر کے انکے دو بھائیوں سمیت دیگر دو رشتہ داروں کو شہید کیا ، جبکہ فورسز کی فائرنگ سے دو افراد زخمی اور دو کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ گدر میں علی الصبح ڈیتھ اسکواڈ اور فورسزنے لاپتہ فتح محمد حسنی کے گھر پرحملہ کر کے لاپتہ فتح محمد کے بھائی غلام جان بلوچ،سیف بلوچ سمیت دو رشتہ دار اللہ بخش، سیف اللہ علی کو شہید کر دیا،



ورکروں کیخلاف ہونیوالی انتقامی کارروائیوں پر خاموش نہیں رہیں گے ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں پارٹی ضلع بارکھان کے جنرل سیکرٹری صاحب جان کھیتران کیخلاف جھوٹے مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پارٹی بیان میں کہا گیا کہ ایسے من گھڑت جھوٹے مقدمات کا مقصد پارٹی کی سیاسی مقبولیت سے بہت سے لوگ خائف ہیں لیکن ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی کے دوستوں کے بلند حوصلوں کو کمزور کرنا ممکن نہیں ضلعی انتظامیہ کے ارباب و اختیار غیرجانبداروں کا انتظامی امور چلائے پارٹی ورکروں کیخلاف ہونیوالی انتقامی کارروائیوں پر خاموش نہیں رہے گی دریں اثناء پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا