خضداز ،رکشہ الٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت سولہ افراد زخمی ،چار کی حالت تشویشناک

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: خضدار ٹر یفک حادثہ میں خواتین بچوں سمیت 16افراد زخمی چار کی حالت تشویش ناک آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے نواحی علاقہ ساسول سے خضدار آنے والا چنچی رکشہ ساسول گھر میں موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پانچ سالہ حفصہ ، آٹھ سالہ ساحل ، چار سالہ عاطف ، پچیس سالہ شیر احمد ، تیرہ سالہ علی اکبر



نعروں سے بلوچستان نے بہت نقصان اٹھایا، حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


خاران : نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نعروں اور نفرتوں کے بجائے عمل اور سیاسی فکری اور نظریاتی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، پارٹی اپنے انتخابی منشور اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی خاران کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،



بلوچستان میں سول ملٹری کی کوئی تفریق نہیں صوبے میں امن قائم ہو چکا جنرل نا صر جنجو عہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ صوبے میں سول ملٹری کی کوئی تفریق موجود نہیں ہے جن لوگوں نے ہمیں گلے سے پکڑا تھا ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جبکہ بلوچستان کے عوام میں امن اور محبت کا پیغام پہنچایا صوبے میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اگر ہم تعلیم ،امن و امان پر توجہ دیں تو بلوچستان مستقبل میں انتہائی کامیاب صوبہ ہوگا



ملک کی آمرانہ قوتیں آزاد جمہوری افغانستان میں مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہیں ،پشونخوامیپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ ہر قسم کے ظلم وجبر نا انصافی استعماری بالادستی اور استحصال کیخلاف آواز بلند کی اور پشتونخواوطن کے عوام کے قومی سیاسی جمہوری اہداف کے حصول کیلئے عوام کو متحرک کیا ہے ۔



بلوچستان میں ہم سب کی غلطیوں نے نفرتوں کو جنم دیا ،ہتھیار ہی کو ہر چیز نہیں سمجھنا چاہیئے جنرل ناصر جنجوعہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا اور جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اقبال ، پرووائس چانسلر ڈاکٹر مہراب خان بلوچ، ڈین فیکلٹیز، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اور ایک پروقار تقریب جامعہ کے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔



گوادر ،سیکورٹی خدشات ،کھاد کی ترسیل سے ٹرک مالکان کا انکار ،دو بحری جہاز کراچی روانہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر سے یوریا کھاد لے جانے سے انکار کے بعد گوادر پورٹ سے دو بحری جہاز پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے لئے روانہ،کاروباری حضرات نے اسے گوادر پورٹ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے دونوں بحری جہازوں کو واپس گوادر لانے کا مطالبہ کیاہے



واشک ،پاک ایران سرحد پر ایرانی فورسز کی لیویز گاڑی پر فائرنگ ،چار اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں پاک ایران سرحد پر ایرانی فورسز کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے پاکستانی لیویز فورس کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ آور زخمی لیویز اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئیں۔ واقعہ پر پاکستانی ضلعی انتظامیہ نے ایرانی حکام سے رابطہ کرکے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔



اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ک باہر بلوچ کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ( این این آئی ) بی این ایم کے بیان کے مطابق تیس ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے بلوچ کمیونٹی نے مظاہرہ کیاجس میں کینڈا اور امریکہ میں مقیم کئی بلوچوں نے شرکت کی اور بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگائے