جے یو آئی پارلیمنٹ میں اسلام کا محافظ اور شریعت کیخلاف کسی بھی اقدام میں رکارٹ ہے مولانا عطاء الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء سینیٹر و سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی مولانا عطاء الرحمن جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین شیخ الحد یث و التفسیر مولانا منظوراحمد مینگل نے کہاہے کہ جے یوآئی پارلیمنٹ میں اسلام کا محافظ بن کر شریعت کے برخلاف کسی بھی اقدامات کے آگے رکاوٹ بننے کا فریضہ ایک عرصہ سے



امریکی صحافی مارک سیگل کا بینظیر کے قتل میں مشرف کا ملوث ہونے کا بیان درست ہے پی پی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


سبی: پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ امریکہ صحافی مارک سیگل کا بیان حقیقت پر مبنی ہے جنرل (ر)پرویز مشرف اور اس کا ٹولہ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں انہوں نے اپنی حیات میں قاتلوں کی نشاندہی کردی تھی احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروئیاں کی جاری ہیں غریب اور مظلوم عوام کو نوکریاں دینے کی پاداش میں پیپلز پارٹی کے



حکومت نظام تعلیم میں بہتری کے تمام دعوؤں پر عمل کرنے میں نا کام ہو چکی ہے مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ڈایئریکٹر سکول لگانے میں ناکام تعلیمی ایمرجنسی کے دعویدار وزیراعلیٰ نے اپنے ایک چھتے آفیسر کو نوازنے کیلئے محکمہ تعلیم کی ہائر ایجوکیشن اور سیکنڈری ایجوکیشن کو تو ایک کر دیا ہے لیکن اس کو اس بات کی توفیق ایک طویل عرصے سے نہیں ہورہی ہے



امن پاکستان کے مقدر میں لکھا ہے آخری دہشتگردکے خاتمے تک جنگ جار ی رہیگی نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر سینئر صوبائی وزیر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ امن پاکستان کے مقدر میں لکھا گیا ہے اب ہر سمت وطن عزیز میں امن قائم ہو کر رہیگا ۔ پاک فوج نے قوم کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑی ہے اس کے نتائج کامیابی کی صورت میں سامنے آچکے ہیں ۔ قوم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ آخری دہشت گرد تک یہ جنگ جاری رہیگی ۔



حضرت امام حسینؓکی قربانی رہتی دنیا تک مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 10محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن تمام مسلمانوں اور عالم انسانیت کو حضرت امام حسین، ان کے خاندان اور رفقاء کار کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،



گوادر کو محفوظ شہر بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں بریگیڈیئر افتخار بھٹی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: سیکورٹی فورس کے انچارج بریگیڈئیر شہزاد افتخار بھٹی نے کہا ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان اور پاکستان کی ترقی پاک چین اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے اور گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو شامل کر نا نا گزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے کانفرنس روم میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین دوستین خان جمالدینی ،آر پی او گوادر جعفر خان سمیت ضلع گوادر کے مختلف محکموں کے ضلعی و صوبائی آفیسران نے شرکت کی ۔



بھارت ملک کے مختلف حصوں میں مداخلت کررہا ہے نوازشریف امریکہ کے سامنے مسئلہ اٹھائے، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں اگرخدانخواستہ دونوں ممالک میں جنگ ہوئی تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی حکومت کی جانب سے قومی ایکشن پلان کا غلط استعمال کیا گیا ہے اب بھی موقع ہے کہ اس پر صحیح طریقے سے عملدرآمد کیا جائے وزیراعظم نواز شریف اس سے پہلے بھی امریکہ گئے تھے



اقتصادی راہداری بسیمہ ،سوراب ،خضدار سمیت بہت سارے علاقوں سے گزرے گی نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ وطن عزیز اور قوم پر اللہ تعالیٰ کااحسان ہے کہ پاکستان کو اس وقت نڈر قیادت ملی ہے جو ملک کے خلاف ہر سازش کو بے نقاب کررہی ہے۔وزیراعظم پاکستان کے اقدامات لائق تحسین ہیں انہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی ہر فورم پر پاکستان کے موقف کوپیش کرنے میں صف اوّل کا کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔



محرم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام اقدامات مکمل کر لئے، امن دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں امن کے دشمنوں کو کسی صورت انکے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کے دوران سیکورٹی کا موثر پلان تشکیل دیا گیا ہے