
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھاگ کے علاقے چھلگری کے امام بارگاہ میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمن اور اسلامی تعلیمات کے منافی اور بلوچستان کی روایات سے بغاوت قرار دیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور جو ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قراردیتا ہے،