آنگ سان سوچی کو مزید 4 سال قید کی سزا

| وقتِ اشاعت :  


میانمار کی عدالت نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 4 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 76 سالہ آنگ سان سوچی کو بغیر لائسنس کے واکی ٹاکیز رکھنے کے الزام میں سزا سنائی ہے۔



اومی کرون کے بعد کورونا کی ایک اور نئی قسم سامنے آگئی

| وقتِ اشاعت :  


مشرقِ وسطیٰ کے ملک قبرص میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا اور جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے بعد اب ایک اور نئے ویرینٹ کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے اور اس بار قبرص کے سائنسی ماہرین نے نئی قسم کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔



نائیجیریا میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں 200 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


ابوجہ: نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں حکومتی کارروائی کے جواب میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے 10 سے زائد گاؤں پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد دیہاتی جاں بحق ہوگئے۔ 



ترکمانستان: “جہنم کے دروازے” کو بند کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


ترکمانستان میں موجود “جہنم کے دروازے” کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے ماہرین کو حکم دیا ہے کہ وہ 50 برس سے “جہنم کے دروازے” نامی گڑھے میں دہکتی آگ کو بجھانے کا کوئی راستہ نکالیں۔