
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ ہر قسم کے ظلم وجبر نا انصافی استعماری بالادستی اور استحصال کیخلاف آواز بلند کی اور پشتونخواوطن کے عوام کے قومی سیاسی جمہوری اہداف کے حصول کیلئے عوام کو متحرک کیا ہے ۔