
آواران : آواران زلزلے کو دو سال بیت گئے ۔ 24ستمبر 2013کو آواران کے مختلف علاقوں میں ہولناک زلزلہ آیا تھا جس میں 260افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ جب کہ 356افراد زخمی اور6ہزار خاندان متاثر ہوگئے تھے ۔اس المناک حادثے میں ایک ہی مدرسہ کے 22طلباء شہید ہوگئے تھے۔ آج آواران زلزلہ کو دو سال بیت گیا ۔