کوئٹہ: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 68سالوں سے پاکستان میں جمہوریت کی گاڑی ہچکولے کھارہی ہے اور یہاں صرف سردار نواب چوہدریوں اور وڈیروں کا راج ہے۔ انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی بلوچستان کیزیراہتمام گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ کے آڈیٹوریم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کوئٹہ : بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے خلاف ریاستی مظالم تمام حدوں کو پار کرچکی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی ظلم و جبر میں تیزی کے ساتھ ساتھ بلوچستان سے باہر افغانستان میں بے یار و مددگار اپنے آپ کے تحت کھٹن زندگی بسر کرنے والے بگٹی مہاجرین پر ایک بار حملہ کردیا
کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ کی زیر صدارت منگل کے روز انسداد پولیو کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مہم کی تیاری، پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹریز کے علاوہ کوئٹہ، ژوب کے کمشنروں ، ، ڈپٹی کمشنروں، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ تعلیمی اصلاحات کے دعویدار حکومت کو شاید یہ بات بھی معلوم نہ ہوسکی کہ کل پوری دنیا میں عالمی یوم خواندگی منایا گیا ہے لیکن صو بائی حکومت نے اس حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی اپوزیشن میں رہتے ہوئے تو انکا نعرہ تھا
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز کے مطابق صوبائی حکومت کے آپریشن اور لاشوں کے پھینکنے کا سلسلہ بند کرنے کا دعویٰ ایک جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔ گزشتہ دن سوراب کے علاقے کلغلی سے چھ لاشوں کی برآمدگی اسی مارو اور پھینک دو پالیسی کا سلسلہ ہے جو ایک دہائی سے جاری ہے۔
کوئٹہ: کوئٹہ ، بولان اور ژوب میں ایف سی اور حساس اداروں کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار ایف سی ترجمان کے مطابق ژوب کے علاقے لکا بند میں ایف سی اور حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں ایک عددکلاشنکوف بمعہ تین میگزین ، پانچ سپیئر بٹ ،180راؤنڈز، 6عدد
کوئٹہ: چیف آف ساراوان پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی بزرگ سیاسی رہنماء نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ایک سیاسی جماعت نے اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہار میں تربت،لورالائی اور سبی یونیورسٹیوں اورخضدار،لورالائی، نصیرآباد میں میڈیکل کالجز کے قیام کا سہرا اپنے سرباندھنے کی ایک بھونڈی سازش کرکے عوام میں اپناچھوٹا قد اونچا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے
بیروت: ترکی کے ساحل سے گزشتہ ہفتے مردہ حالت میں ملنے والے شامی بچے کے ساتھ ہمدردی کے لئے ہزاروں افراد نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے طلباء میں پائی جانے والی بے چینی اور اس حوالے سے ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جو طلباء کے اعتراضات اور خدشات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اس ضمن میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے فوری طور پر محکمہ تعلیم کے سیکرٹریوں ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور پولیس حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیا
خضدار: ڈگری کالج خضدار کے طلباء کا ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحانات میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانبداری ،طلباء کو فیل کرنے ،ڈگری کالج خضدار میں سائنس، لیکچراروں کی کمی ،لیبارٹریوں میں سامان اور لائبریری میں کتابوں کی کمی کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب خضدار کے سامنے مظاہرہ کی شکل اختیار کر لی مظاہرین سے ایف ایس سی کے حالیہ نتائج میں فعل ہونے والے