
کوئٹہ: وفاقی وزیر مملکت برائے ہیلتھ سائنسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پیکچوں کے باوجود بلوچستان میں موجود احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا مختلف اضلاع میں امن وامان کی خراب صورتحال کا باعث پولیو کے گزشتہ کچھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ صوبائی اسمبلی حال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی وزیر مملکت نے کہا کہ 12ہائی رسک اضلاع میں چار کا تعلق بلوچستان سے ہیں جہاں پولیو ٹیمز کو کام کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔