کابینہ میں ہمارے وزراء و ہی رہینگے ،طاہر بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مری معاہدے کے تحت بلوچستان میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کیبعد اقتدار نواب ثنا اللہ زہری کو منتقل ہوگیالیکن صوبائی کابینہ دو ہفتے بعد بھی تشکیل نہیں دی جاسکی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بلوچستان میں ڈھائی سالہ دوراقتدار میں طے شدہ فارمولے کے تحت مخلوط کابینہ میں مسلم لیگ ن کے پاس سینئر وزیر سمیت پانچ وزارتیں اور دو مشیر، پشتونخواہ میپ کے چار وزرا اور دو مشیر اور نیشنل پارٹی کے بھی چار وزیراور ایک مشیر جبکہ ق لیگ کا ایک وزیرشامل تھا۔23دسمبر کو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزارت اعلیٰ کامنصب چھوڑا تو ان کے مستعفی ہونے کے بعد 14وزرا اور چار مشیروں پر مشتمل صوبائی کابینہ بھی فارغ ہوگئی۔ڈاکٹر عبدالمالک کیمستعفی ہونے کے اگلے ہی دن 24دسمبر کو نواب ثنا اللہ زہری نے وزارت اعلی کا منصب تو سنبھال لیا ،تاہم ان کی کابینہ اب تک تشکیل نہیں دی جاسکی۔ن لیگ کی اتحادی پشتونخواہ میپ اور نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ وزارتوں پر ان کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے



اقتصادی راہداری پر وفاق نے قوم اور مذہب پر ستوں کو دھو کہ دیا ،اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ پارٹی کو کچلنے کی کوشش کی ،پی پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے استحکام کیلئے خاموشی اختیار کررکھی تھی اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کوکچلنے کی کوشش کی مگر پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کی کچلنے سے کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوئی ہے اگرآج پیپلزپارٹی کے چیئرمین احتجاجی تحریک کی کال دیدیں تووفاق کی حکومت نہیں رہیں گی گوادر کاشغر اقتصادی راہداری کے منصوبے پرقوم پرستوں اورمذہب پرست جماعتوں کودھوکہ دیاہے گوادر کاشغراقتصادی روٹ سے بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے عوام مستفید نہ ہوئے تو اس منصوبے کوکسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر محمدصادق عمرانی نے کوئٹہ پریس کلب میں قائدجمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء بسم اللہ خان کاکڑ،حاجی اشرف کاکڑ،سیداقبال شاہ ،جمال جوگیزئی ،آغاجمال عبدالناصر ،جعفرجارج، رخسانہ احمدعلی، حفیظ مینگل، وقاص ندیم نے بھی تقریب سے خطاب کیا



گوادر پانی بحران ،بلوچستان ہائی کورٹ تربت بنچ میں آئینی پٹیشن کی سماعت

| وقتِ اشاعت :  


تربت : بلوچستان ہائی کورٹ تربت بنچ میں گوادرمیں پانی کے بحران کے حوالے سے آئینی پٹیشن کی سماعت ‘ جسٹس شکیل احمد بلوچ اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل ڈبل بنچ نے گوادر میں پانی بحران کے حل کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کی ‘ متعلقہ حکام کو 19جنوری کوپرنسپل سیٹ کوئٹہ میں جواب داخل کرنے کی ہدایت ‘ بلوچستان ہائی کورٹ تربت بنچ میں مفاد عامہ کے مختلف آئینی درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں صابرہ اسلام ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ایک آئینی پٹیشن میں گوادرمیں پانی بحران کے حوالے سے سماعت کے دوران کھل کربحث ہوئی ‘ پٹیشنرکی جانب سے وائس چےئرمین بلوچستان بارکونسل قاہرشاہ ایڈووکیٹ‘ سابق وائس چےئرمین بلوچستان بارکونسل عبدالحمید بلوچ ایڈووکیٹ‘ کیچ بارکے صدر جاڑین دشتی ‘ پنجگور بارکے صدر علاؤ الدین ایڈووکیٹ‘ گوادر بار کے صدر سعیدفیض ایڈووکیٹ ‘عبدالمجید دشتی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے



خضدار رتوڈ یرو روڈ کی تکمیل تک گوادر کو پاکستان سے لنک نہیں کیا جاسکتا ،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحا ت کا جلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کے ترقیاتی منصوبہ جات اور خاص طور پر بلوچستان کے منصوبہ جات،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے سی پیک کے منصوبہ جات،سڑکیں اور انفراسٹرکچر کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔اس منصوبے کی بدولت ملک کی نہ صرف معاشی حالت بہتر ہو گی بلکہ لوگوں کی حالت زار میں بھی نمایاں بہتری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے جو چھوٹے صوبوں کو تحفظات حاصل ہیں ان کو متعلقہ ادارے تفصیلی معلومات سے آگاہ کریں اور معاملات میں بہتری لائیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت صوبہ بلوچستان اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے



چین میں بس میں آتشزدگی، کم سے کم17 ہلاک، 32 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صوبے نینگ ژا میں ایک بسں میں آگ لگنے سے کم سے کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر 32 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں آگ مقامی وقت کے مطابق 7 بجے لگی اور بعض میں موجود مسافر بس کے اندر ہی پھنس گئے۔ حکام نے بس میں آتشزدگی کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد اُس کی تلاشی لی ہے۔ آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو فوٹیج میں بس کو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حکام نے ما یونگ پنگ نامی شخص کو اس واقعے کا ’مرکزی مشتبہ ملزم‘ قرار دیتے ہوئے اُن کی تصویر اور ذاتی شناختی نمبر جاری کیا ہے



امریکہ: اسلحے کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے صدارتی حکم نامہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر براک اوباما اسلحے کے غیر قانونی استعمال روکنے کے سلسلے ایک صدارتی حکم نامے کی منظوری دیں گے۔ جس کے تحت اسلحہ یا دوسرے آتش گیر اسلحے خریدنے والوں کی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔ کانگریس کی جانب سے بندوق کے نئے قانون کی مخالفت کے باوجود صدر منگل کو اس کے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اسلحے اور بندوق بیچنے والے تمام تاجر جو نمائشوں میں یا آن لائن اسلحے فروخت کرتے ہیں ان پر یہ دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ متوقع خریدار کے ماضی کی جانچ کریں۔ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار رینڈ پال نے کہا ہے کہ وہ اس ایگزیکٹو عمل کی ’پوری شد ومد کے ساتھ مخالفت کریں گے



پاکستان ایئر بیس کے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرے: امریکہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان سے یہ ’امید‘ ہے کہ وہ پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئر بیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگجو گروپس کو نشانہ بنانا چاہیے۔ خیال رہے کہ یونائٹیڈ جہاد کونسل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یہ مختلف جنگجو تنظیموں کا ایک گروپ ہے جو بھارتی حکومت کے خلاف کشمیر میں برسرپیکار ہے۔ پٹھان کوٹ پر ہونے والے تازہ حملے کو بھارت اور پاکستان کے درمیان حال میں شروع ہونے والی قیام امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جان کربی نے کہا: ’حکومت پاکستان نے اس معاملے میں پر زور انداز میں آواز اٹھائی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جس طرح انھوں نے اس پر بیان دیا ہے وہ اسے اسی طرح برتیں گے۔ ہم پاکستانی حکومت کی اعلی سطح سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ جنگجو گروپس کو ضرور بالضرور نشانہ بنائیں



’اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر تناؤ کم ہو سکتا ہے‘

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کی سخت مذمت کی ہے اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ سفارتی خانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔ سوموار کی شب سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کو سعودی سفارت خانے پر ہونے والے حملے پر شدید تشویش ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ ان کے تنازعے سے شام کی جنگ کو ختم کرنے کے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہیں



جیو اور جینے دو کی پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں، سرداراسلم بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی کابینہ تحصیل خضدار اور نال کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو ، ہاسٹل کوئٹہ میں منعقد ہوئے ، اجلاس میں پارٹی مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو ، ممبر سنٹرل کمیٹی ووائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالصمد ایڈووکیٹ، ضلعی صدر رئیس بشیر احمد نائید صدر اور جنرل سیکرٹری علی احمد پریس سیکرٹری سیف اللہ ملازئی، جوائنٹ سیکرٹر عبید گنگو، ماسٹر فدا بلوچ، غوث بخش بلوچ، عبدالمجید ، کاکا صدر نال خدا بخش بلوچ ، تحصیل خضدار کے صدر منیر احمد بلوچ جنرل سیکرٹری محمد اکرم لہڑی، اللہ بخش بلوچ کے علاوہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے نیشنل پارٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں نیشنل پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کئے گئے



خضدار، یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری بحال کیا جائے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی خضدارکے صدر رئیس بشیر احمد مینگل، جنرل سیکرٹری رئیس علی احمدبلوچ، نائب صدر طیب بزنجو نے اپنے مشترکہ بیان بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی خضدار سے درجنوں ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملازم دشمنی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ وہ غریب لوگ ہیں جو عرصہ سات آٹھ سالوں سے ڈیلی ویجز پر معمولی تنخواہوں پرگزارہ کر کے اپنے بچوں کی کفالت کررہے ہیں اور انہیں ایک ایسے موقع پر برخاست کیاگیا ہے کہ ان کی عمریں ملازمت کے حصول کے مدت سے گزر گئی ، انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ وائس چانسلر نے چارج سنبھالا ہے، یونیورسٹی میں غیراعلانیہ مارشل لاء لگا دیا ہے، ملازمین کو ناجائز تنگ کرنا اور انہیں مختلف بھرتیوں سے نقصان پہنچاناان کا مشغلہ بن گیاہے‘ روز اخباروں میں اپنی تصویر اور خبریں لگا کر یونیورسٹی کو ترقی دینے کے دعوے تو بہت کرتے ہیں مگرحقیقت میں تقریباََ 18مہینے میں یونیورسٹی میں 18اینٹ بھی نہیں لگواسکے،