کراچی: پولیس اور رینجرز نے 2015 میں مختلف مقابلوں کے دوران کراچی میں 696 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا جبکہ اسی عرصے میں 95 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ کراچی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں 1577 جن میں 544 مشتبہ عسکریت پسند، جرائم پیشہ افراد اور مجرم ہلاک کیے گئے جبکہ پولیس کے 83 اہلکار ہلاک جبکہ 89 زخمی ہوئے
کوئٹہ : کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔خشک اور سرد موسم کے باعث وادی کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں دھند چھائی رہی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ اورگردونواح میں صبح سویرے دھند چھائی رہی ، دھند نے ہر چیز کو دھندلا دیا آسمان پر بادل بھی چھائے رہے ، تاہم صبح دس بجے کے بعد دھند چھٹ گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ ، قلات میں منفی چار تک جا گرا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید سرد اور خشک رہے گا
منگچر : سٹی فیڈرپر بجلی کی آنکھ مچولی جاری، تاجران عوام سخت پریشان، 24گھنٹے میں صرف تین گھنٹے صبح تین گھنٹے شام بجلی فراہم کرتی ہے وہ بھی کم وولٹیج کے ساتھ، تفصیلات کے مطابق ان دنوں سٹی فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، تاجر عوام سخت مشکلات سے دوچارہیں ،24گھنٹے میں صرف چھ گھنٹے انتہائی کم وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جارہی ہے، صبح کے وقت کاروبار کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ، عوام بجلی کے اس سخت عذاب میں مبتلاہیں، عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سٹی فیڈر پر بجلی کے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کیا جائے دریں اثناء گیس بحران کے شدت سے امور خانہ داری میں سخت مشکلات ،شدید سردیوں میں گیس کی بندش عوام کے ساتھ مذاق ہے، ایک مہینہ پہلے گیس کی بحالی پر تو ہر کوئی اپنی سیاست چمکارہے تھے مگر اب ان کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی
ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار کے قریب ٹریفک کا خطرناک حادثہ مسافر بس اور وین میں تصادم ایک شخص ہلاک تین خواتین سمیت 30افراد شدید زخمی زخمیوں کی چیخ وپکار اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادی ،سول ہسپتال میں میڈیسن اور اسٹاف نہ ہونے کے باعث زخمیوں کے ورثاء کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق:۔بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب جمالی بائی پاس کے مقام پر بدقسمت وین ڈیرہ اللہ یار سے اوستہ محمد کی طرف جارہی تھی جبکہ مسافر بس ڈیرہ اللہ یار کی طرف آرہی تھی کہ وین اور بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 31افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کی چیخ وپکار پر قریبی آبادی کے لوگ موقع پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں دل جلے ویلفیئر گروپ کے نوجوانوں نے زخمیوں کو فور ی طور سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی
گوادر:27دسمبر کے دن آمروں نے جمہوریت کو قتل کر دیا جو کہ پاکستان کی سیاہ ترین دن ہے، شہید بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی ایشیاء کے اندر جمہوریت کی نشانی ہے، پاکستان میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ صرف جہوریت سے کیا جاسکتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت کو آگے لے کر جائیں، ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید قائد دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے مناسبت سے آر سی ڈی کونسل گوادر میں منعقدہ تعزیتی پروگرام سے پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری یوسف فریادی، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عزیز بلوچ، پیپلز پارٹی کے افضل بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرحسین واڈیلہ ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد جان بلوچ، نیشنل پارٹی گوادر کے رہنماء ماجد سہرابی اور پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ مکران نے کیا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جمہوریت کو بچا یا
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز نے سر چ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔جبکہ دو کیمپوں ، تین گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ بالیچہ میں اسکول پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آبسر میں سڑ ک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت سے ساٹھ کلو میٹر دور تمپ گومازی کے قریب ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کیپوں کو تباہ ، تین گاریوں اور ایک موٹر سائیکل کو تباہ کردی گئی۔ کارروائی میں ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران چار مبینہ شرپسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مشتبہ شخص کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا۔ دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بالیچہ کے مقام پر واقع گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو اسکول کے میدان میں گر کر دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کامرہ: پاکستان ايروناٹيکل کمپليکس کامرہ نے رواں سال کا 16واں جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاک فضائيہ کے حوالے کرکے سالانہ پيداواری ہدف حاصل کرليا۔ جے ايف 17 تھنڈر طيارہ پاک فضائيہ کے سپرد کرنے کے لیے کامرہ کينٹ ميں تقريب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزير دفاعی پيداوار رانا تنوير تھے۔ تقریب میں پاک فضائيہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہيل امان بھی موجود تھے۔ ترجمان پاک فضائيہ کے مطابق ايروناٹيکل کمپليکس کامرہ سالانہ 16 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنا رہا ہے، جن ميں جديد آلات نصب ہيں
کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے یکم جنوری 2016 سے ملک بھر کے صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے ایسکپورٹ ایوراڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کو توانائی سمیت 3 اہم چیلنجز درپیش تھے، ہم نے توانائی کے بحران کو حل کرنے کا چیلنج قبول کیا اور آج کا پاکستان 5 سال کے پاکستان سے کافی بہتر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2018 تک سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہو جائے گی جب کہ 2025 تک مزید 15 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی، آئندہ 2 سالوں میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا خاتمہ کر دیں گے
لندن : اسٹوک سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کوشکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پرئمیر لیگ کے سلسلے میں برٹانیا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسٹوک سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-0شکست دیدی ۔ یاد رہے کہ لیگ میں یونائیٹڈ مسلسل تیسری شکست ہیں اور ایک 6میچز میں کوئی بھی میچ نہ جیت پائی ۔ کھیل بڑی تیزی سے شروع ہوا ،دونوں ٹیمیں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے اور 19ویں منٹ میں اسٹوک سٹی کے بوجان نے گول کر کے مقابلہ 1-0کر دیا اس کے 8منٹ ہرٹنووچ کے گول کر کے مقابلہ 2-0کر دیا پہلے ہاف کے اختتام تک اسٹوک کو برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر نے شاندار کھیل کیا اور اسٹوک سٹی کے گول پر دباؤ بھر قرار رکھا لیکن گو ل کرنے میں ناکام رہے اور کھیل کے اختتام تک میچ 2-0رہا
میامی : میجر لیگ ساکر امریکا اور کینیڈا کی بیس ٹیموں پر مشتمل ہے ، اور اس میں سترہ ٹیمیں امریکا اور تین کینیڈا کی ہیں ۔ ڈیوڈ بیکہم کو بھی ایم ایل ایس کی جانب سے ایک ٹیم کی تشکیل کی منظوری مل گئی ہے ، اور وہ اس میں اپنے پرانے ساتھی کھلاڑی ابراہیم کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیکہم جو دو سال قبل اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے ابراہیم کے ساتھ کھیل چکے ہیں ، وہ انہیں ایک پیدائشی فاتح قرار دیتے ہیں