کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند نے میر چاکر خان یونیورسٹی سبی کی حتمی منظوری اور درس وتدریس کے عمل میں غیر ضروری التواء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پسماندگی اور ایجوکیشنل ایمرجنسی کے دعویدار حکمرانوں کی اس تاخیر ی المیہ پر خاموشی معنی خیز ہے ،میر چاکر خان یونیورسٹی سبی کے ساتھ اعلان کردہ پشتون بیلٹ کی دو یونیورسٹیز سے طلبہ کا پہلا بیج فارغ التحصیل ہونے کو ہے جبکہ میر چاکر خان یونیورسٹی سبی میں درس وتدریسی عمل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے جس سے نصیرآبادوسبی بیلٹ کے علم دوست واہل دانش افراد میں تشویش پائی جاتی ہے ،مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ کے متعلق اسلام آباد میں اے پی سی اور حالیہ نوٹیفکیشن کے باوجود عملدرآمد نہ ہوا تو ا ے این پی روٹ کی مبینہ تبدیلی کے خلاف آئندہ بھر پور تحریک چلائے گی۔ جس طرح کالا باغ ڈیم منصوبے کوہمیشہ کیلئے دفن کر دیا تو اسے طرح اس منصوبے کو بھی کالا باغ ڈیم بنا دینگے اسلام اور پشتونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے پشتونوں کو ہمیشہ اپنے مفادات کے خاطر پسماندہ رکھا سانحہ مستونگ کے واقعہ اور گوادر کاشغر روٹ جیسا منصوبے پر پشتونوں کے نام پر ووٹ لینے والے آج کیوں خاموش ہے اور جب بلوچستان میں بلوچ پشتون اتحاد کے ہم داعی تھے تو یہ ہمارے خلاف پروپیگنڈے کر رہے تھے
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے، کمزور پر ہاتھ اٹھانا ہماری روایات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، عدم برداشت اور فرقہ پرستی کے عذاب سے نکلنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس بعنوان دین کا حسن ، امن، برداشت اور صبروتحمل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بدقسمتی سے غلط پالیسی کے نتیجے میں گذشتہ کئی دہائیوں سے ہمارا معاشرہ عدم برداشت، انتہا پسندانہ رویوں اور فرقہ پرستی کے عذاب میں مبتلا ہے
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں مارو اور پھینکو‘ پالیسی میں تیزی لائی ہے ۔ فورسز کے مظالم پر دنیا اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی معنیٰ خیز ہے۔ فورسز جس دیدہ دلیری سے عام لوگوں کو اغوا کے بعد تشدد کرکے لاشوں کو لوکل انتظامیہ لیویز و پولیس کے حوالے کرتی ہے جو خود ثبوت کے برابر ہیں مگر میڈیا سمیت تمام انسانی حقوق کے ادارے خاموشی پر اکتفا کر رہے ہیں۔ آج مشکے میں ایک دفعہ پھر پہلے سے غائب شدہ چھ بلوچ فرزندوں کی لاشیں تحصیلدار مشکے کے حوالے کیں۔فورسز نوکجو ریندک چیک پوسٹ سے چار لاشیں تحصیلدار کے حوالے کیں، جن کے نام اختر ولد علی محمد(کسان)، درویش ولد نورالدین (کسان)، عمر ولد رحیم خان
کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے مشکے آپریشن و پانچ بلوچ فرزندوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ بلوچستان سے لاپتہ لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی کاروائیوں سے خوف و ہراس و عدم تحفظ کا ماحول پیدا کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آج مشکے کے نواحی علاقے مُرماسی،نوکجو اور مختلف علاقوں میں فورسز نے آپریشن کر کے کئی گھروں کو نذرآتش کرنے کے بعد ایک درجن سے زائد لوگوں کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔جبکہ پہلے سے اپنی تحویل میں موجود پانچ بلوچ فرزنداں درویش ولد نورالدین،اخترولد علی
انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کا، داعش سے تیل کی تجارت کا الزام ثابت ہوجائے اور وہ صدارت سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رجب طرب اردوان کا ماحولیاتی تبدیلی کی حوالے سے پیرس میں ہونے والی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن مذاکرات میں کہنا تھا کہ اگر ان کے ملک پر روسی
اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی تحمل اور ذمہ داری کے ستونوں پر دلالت کرتی ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام حاصل کیا جاسکے.
کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ اداروں کی مدد سے چلنے والے مسلح گروہ پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔ حکومت اور سیکورٹی فورسز نے راہداری کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ’’را‘‘فنڈڈ لشکروں کی کمر توڑ دی ہے ، اب ان میں اتنی قوت نہیں رہی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازش کرسکے۔ یہ راہداری پاکستان کا معاشی مستقبل ہے اور حکومت اور سیکورٹی فورسز ان لوگوں کے ہاتھوں کبھی
گوادر: ڈاکٹر یاسین کا سیا سی کر دار کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہید ڈاکٹر یاسین نے اپنے سیاسی کردار کے تہیں بلوچ نیشنلزم اور محکوم اقوام کے حقو ق کے تحفظ کی جد و جہد کو فروغ دیا۔ گوادر کی ترقی کو جز باتی نعروں سے نہیں روکا جاسکتا مقابلے کے لےئے فکری اور شعوری جد و جہد اور تر قی کے ثمرات سے اپنے لوگوں کو فا عدہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔ خصوصی قوانین کے نفاذ سے مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کا تحفظ ممکن ہے ۔ ان خیالات کااظہار مقر رین نے یہاں ضلع کونسل ہال گوادر میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او ( پجار) کے زیر اہتما م ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں منعقدہ تعز یتی ریفر نس سے خطا ب کے دوران کیا۔ تعز یتی ریفر نس سے خطا ب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی صو بہ سندھ کے صدر رمضان میمن، ضلع کونسل کے چےئر مین بابو گلاب، میو
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اخباری مکالوں کی اشاعت اور پنجاب کو مسائل کا ذمہ دار ٹہرا کر قوم پرست اپنی مایوس کن کارکردگی نہیں چھپا سکتے بلوچستان انڈومنٹ فنڈکہیں پنجاب سے تو تقسیم نہیں ہوا کہ جس میں طلباء کو بھکاریوں کی طرح 200روپے سے لیکر 1500روپے دینے کا فیصلہ ہوابلوچستان انڈومنٹ فنڈ اور محکمہ تعلیم کو وزیراعلیٰ بلوچستان کے قانونی اور غیر قانونی احکامات کو دل سے تسلیم کرتے ہیں جبکہ باقی صوبے پر وہ اپنے فیصلے مسلط کرتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے طلباء کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘جنہوں نے بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے آگاہ کیا