ملافضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق خبریں افواہوں پر مبنی ہیں، ترجمان پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کی ہلاکت سے متعلق افواہوں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔



آرمی چیف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں، الطاف حسین

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پاکستان کو بچانا ہے تو طالبان اور ان کے فتنے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا اور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔



اچھے اور برے طالبان کی کوئی تمیز نہیں ہوگی، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شدت پسندی کے خلاف کارروائیوں میں کسی بھی سطح پر اچھے اور برے طالبان کی کوئی تمیز روا نہیں رکھی جائے گی اور جب تک ایک بھی دہشت گرد باقی ہے یہ جنگ جاری رہے گی۔



پشاور حملے میں ملوث دہشت گردوں کے تانے بانوں کا پتا لگا لیا ہے، ترجمان پاک فوج

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہےکہ پشاور کے اسکول میں حملہ کرنے والے دہشت گرد ایک بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ آئے تھے جن کے پاس کئی دنوں کا اسلحہ اور راشن بھی موجود تھا جب کہ فوج نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی مانیٹرنگ کرکے ان کے تانے بانے کا پتا لگا لیا ہے۔