کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سرکلر روڈ پر سابق صوبائی وزیر کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ان کے حریف قبائلی رہنماء کے بیٹے زخمی ہوگئے۔ پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کو دو محافظوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی صبح کوئٹہ کے مصروف علاقے سرکلر روڈ پر ریگل پلازہ کے قریب پیش آیا