کوئٹہ: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے پریس ریلیز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دورانِ آپریشن فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کے پامالیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں انسانی حقوق کی پامالیاں خطرناک صورت حال اختیار کرچکے ہیں۔ ریاستی فورسز آپریشن کے دوران نہتے لوگوں کو گرفتاری کے بعد قتل کرکے ان کی لاشیں تسلسل کے ساتھ پھینک رہی ہیں۔